ETV Bharat / state

نکسلیوں نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا - جے سی بی نذرآتش

گیا میں نکسلیوں نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر سڑک کی تعمیرمیں لگی گاڑیوں کے ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کی اور گاڑی میں آگ لگادی۔

نکسلیوں نے گاڑی نذرآتش کی
author img

By

Published : Sep 27, 2019, 8:52 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:35 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں نکسلیوں نے ضلع ہیڈ کواٹر سے تقریباً 120کیلو میٹر دوری پر واقع بھینسادوہر گاؤں میں سڑک تعمیر میں لگی گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔

اطلاع کے مطابق میگرا سے بھینسادوہر تک 10 کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ جمعرات کی سہ پہر شام چار بجے کے قریب سات سے آٹھ کی تعداد میں آئے سی پی آئی ماؤنوازوں کے مسلح نکسلیوں نے یہ واقعہ کوانجام دیا ۔

نکسلیوں نے گاڑی نذرآتش کی، دیکھیں ویڈیو

عینی شاہدین نے بتایا کہ نکسلیوں نے ڈرائیور کو گولی مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر کے اندر جانے کا حکم دیا اور پھر دونوں گاڑیوں میں آگ لگا دی۔
اس واقعے کو انجام دینے کے بعد نکسلی نعرہ لگاتے ہوئے جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ مقامی افراد نے تین راؤنڈ فائر کرنے کی بھی بات کہی ہے۔
تعمیراتی کام میں مصروف ایک کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 20 ستمبر کو لیوی کی رقم ادا کی جانی تھی۔ وقت پر رقم نہ ملنے کی وجہ سے نکسلیوں نے اس واقعہ کوانجام دیاہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی آر پی ایف کی 159 ویں بٹالین اور چکربندھا تھانہ کی پولیس جائے واردات پر پہنچی اورمعاملے کی تفتیش کی۔
سڑک کا کام کرنے والی جے سی بی مشین کے ڈرائیور چندن کمار نے بتایا کہ اچانک نقاب پوش نکسلی گاڑیوں کے پاس پہنچے اور انہیں گاڑی سے اترنے کی ہدایت دی۔گاڑی میں پٹرول ڈال کر کسی چیز سے دھماکہ کردیا۔ اس دوران نکسلیوں نے ایک دوسرے ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ بھی کیا ہے۔

چکر بندھا پولیس تھانہ انچارج چندن مانجھی نے بتایا کہ تعمیراتی کام میں مصروف لوگوں کو کچھ دن قبل ممنوعہ نکسلی تنظیم سی پی آئی ماؤنوازوں نے دھمکی دی تھی۔ اس کو دیکھتے تعمیر میں لگے ٹھیکدار اور اہلکاروں کو چوکس رہنے کو کہا گیا تھا۔ پولیس نکسلیوں کی دھر پکڑ کے کئے چھاپے ماری کررہی ہے۔
واضح ہوکہ ضلع گیا کا امام گنج ، ڈومریا علاقہ انتہائی نکسل متاثر علاقہ ہے، جھارکھنڈ کی سرحد اور جنگلی علاقہ ہونے کی وجہ سے نکسلی واردات کوانجام دیکر آسانی کے ساتھ راہ فرار ہوجاتے ہیں، اس علاقے میں سی آرپی ایف ، کوبرا اور ضلع پولیس کے قریب دس کیمپ ہیں۔ ان علاقوں میں اکثر نکسلی واردات کوانجام دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں نکسلیوں نے جمعرات کے روزڈومریا بلاک کے چھکربندھا تھانہ حدود بھینسا دوہر گاؤں کے قریب سڑک کی تعمیر میں مصروف ایک پوک لینڈمشین اور ایک ہائوا گاڑی کونذر آتش کردیاہے ۔تاوان کی رقم نہیں ملنے پر ممنوعہ نکسلی تنظیم بھاکپا ماووادیوں نے واقعہ کوانجام دیا ہے ۔Body:ضلع گیا ہیڈ کواٹر سے قریب ایک سو بیس کیلو میٹر دوری پر واقع بھینسادوہر گاوں میں سڑک تعمیر میں لگی گاڑیوں کو نکسلیوں نے جمعرات کی شام کو نذرآتش کردیا ۔اطلاع کے مطابق میگرا سے بھینسادوہر تک دس کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ جمعرات کی سہ پہر شام چار بجے کے قریب سات آٹھ کی تعداد میں آئے سی پی آئی ماؤنوازوں کے مسلح نکسلیوں نے یہ واقعہ کوانجام دیا ہے ۔ ڈرائیور کو نکسلیوں نے گاڑی سے اتارکر اس سے گاڑی کی چابی لے کر اسے ہٹادیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نکسلیوں نے گولی مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر کے اندر جانے کا حکم دیا اور پھر دونوں گاڑیوں میں آگ لگا دیا۔ اس واقعے کو انجام دینے کے بعد وہ نعرہ لگاتے ہوئے جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ مقامی افراد نے تین راؤنڈ فائر کرنے کی بھی بات کہی ہے۔ تعمیراتی کام میں مصروف ایک کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 20 ستمبر کو لیوی کی رقم ادا کی جانی تھی۔ وقت پر رقم نہیں ملنے کی وجہ سے نکسلیوں نے اس واقعہ کوانجام دیاہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی آر پی ایف کی 159 ویں بٹالین اور چکربندھا تھانہ کی پولیس جائے واردات پر پہنچی اورمعاملے کی تفتیش کیا ۔
سڑک کا کام کرنے والی جے سی بی مشین کے ڈرائیور چندن کمار نے بتایا کہ اچانک نقاب پوش نکسلی گاڑیوں کے پاس پہنچے اور انہیں گاڑی سے اترنے کی ہدایت دی ۔گاڑی میں پٹرول ڈالکر کسی چیز سے دھماکہ کردیا ۔اس دوران نکسلیوں نے ایک دوسرے ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ بھی کیا ہے ۔
چھکر بندھا پولیس تھانہ انچارج چندن مانجھی نے بتایا کہ تعمیراتی کام میں مصروف لوگوں کو کچھ دن قبل ممنوعہ نکسلی تنظیم سی پی آئی ماؤنوازوں نے دھمکی دی تھی ۔ اسکو دیکھتے تعمیر میں لگے ٹھیکدار اور اہلکاروں کو چوکس رہنے کو کہا گیا تھا ۔پولیس نکسلیوں کی دھر پکڑ کے کئے چھاپے ماری کررہی ہے Conclusion:واضح ہوکہ ضلع گیا کا امام گنج ، ڈومریا علاقہ انتہائی نکسل متاثر علاقہ ہے ، جھارکھنڈ کی سرحد اور جنگلی علاقہ ہونے کی وجہ سے نکسلی واردات کوانجام دیکر آسانی کے ساتھ راہ فرار ہوجاتے ہیں ، اس علاقے میں سی آرپی ایف ، کوبرااور ضلع پولیس کے قریب دس کیمپ ہیں ۔ان علاقوں میں اکثر نکسلی واردات کوانجام دینے میں کامیاب ہوتے ہیں
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.