ریاست بہار میں سی پی آئی ایم ایل کے رہنما اور رکن اسمبلی محبوب عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہٹلر اور مسولینی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ انہیں زرعی قانون واپس لینا ہوگا۔
رکن اسمبلی محبوب عالم نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ حکومت نے ایم ایس پی کا کوئی نظم نہیں بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیا: مختلف رنگ کے گیہوں کی کاشت
اناج کارپوریٹ کو دینے کی تیاری ہو رہی ہے۔ ابھی جو سیاہ قانون لایا گیا ہے اس میں ایم ایس پی کا ذکر ہی نہیں ہے۔ بلکہ اس کے تحت دھان اور جوٹ کی خریداری نہیں ہو رہی ہے۔ اس قانون کے تحت اناجوں کی جمع خوری کا نظم کیا جا رہا ہے۔ کارپوریٹ گھرانوں کے لوگ لاکھوں ٹن اناج جمع کر دوگنی قیمت پر بیچیں گے۔ اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ملے گا۔
حکومت جب تک ملک کے ہر گاؤں کے کسانوں سے اناج خریدنے کا وعدہ نہیں کرتی ہے تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ ابھی تو دہلی گھیرا ہے۔ آنے والے دنوں میں ملک کا ہر پنچایت، ہر گاؤں گھیرا جائے گا۔ مرکزی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔