پٹنہ: پنڈت وپن تیواری نے کہا کہ ملک کی آئین ساز کمیٹی میں شامل چھ بنیادی اراکین کو فراموش کر دیا گیا ہے، جن کی موجودگی اور مشورہ سے بابا امبیڈکر نے آئین کو مرتب کیا تھا۔ سرکاری و غیر سرکاری ہر سطح پر ان معاونین کی خدمات کو نظر انداز کر دیا گیا۔ Pandit Vipin Tiwari on Constitution Committee
انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر Dr Bhim Rao Ambedkar کی طرح ان چھ معاونین کا بھی مجسمہ ہر ضلع میں نصب کیا جائے تاکہ نئی نسل انہیں بھی پہچان سکے۔
انہوں نے کہا کہ آئین مرتب کرنے والی کمیٹی میں کل سات لوگ شامل تھے، سبھی نے ڈاکٹر امبیڈکر کو کمیٹی کا صدر نامزد کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے علاوہ الادی کرشنا سوامی ایئر، این گوپال سوامی ایئر، کنہیا لال منشی، محمد سعداللہ، بی ایل متر اور دیوی پرساد کیتن شامل تھے اور سبھی نے مل کر بھارت کا آئین مرتب کیا۔ اس کمیٹی میں ہر مذہب کے لوگوں کو شامل کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ بھارت کا آئین اتنا خوبصورت بن کر تیار ہوا، جس کی مثال پوری دنیا میں دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Constitution Better weapon Against Anti-Social Elements: سماج دشمن عناصر کے خلاف دستور بہتر ہتھیار: ایس ڈی پی آئی
پنڈت تیواری National President of Loktantrik Jan Swaraj Party نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے 38 اضلاع میں ان چھ نگینوں کا بھی مجسمہ لگایا جائے، ساتھ ہی بہار اسکول کے تعلیمی نصاب میں ڈاکٹر امبیڈکر کے ساتھ ان معاونین کا بھی تذکرہ ہو، جس سے نئی نسل اپنے ان معماروں کے بارے میں بھی جان سکے۔ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دے۔ Pandit Vipin Tiwari on Constitution Committee