ETV Bharat / state

Modi to be PM Candidate وزیراعظم کی دوڑ میں نریندر مودی کے سامنے کوئی نہیں - لوک سبھا انتخابات

پٹنہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی ہی وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، ان کے سامنے کوئی دوسرا امیدوار ٹِک ہی نہیں سکتا۔ General Election 2024

upcoming Lok Sabha Elections
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 2:23 PM IST

پٹنہ: بہار کے یک روزہ دورہ پر پہنچیں مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال بہبود اور وزارت اقلیتی امور اسمرتی ایرانی نے پٹنہ کے گیان بھون میں وزیراعظم نریندر مودی پر مبنی کتاب 'مودی 20: سپنے ہوئے ساکار' کا اجراء کیا۔ Prime Minister Candidate in Lok Sabha Elections

اس موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ 'وزیر اعظم کی دوڑ میں نریندر مودی کے سامنے کوئی نہیں ہے، 2024 کے پارلیمانی انتخاب میں عوام ایک بار پھر بڑی اکثریت نریندر مودی کو کامیاب بنائیں گے۔ پروگرام سے قبل اسمرتی ایرانی کا استقبال ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے روایتی انداز میں شال اور علامتی نشان دے کر کیا۔ Smriti Irani Bihar Visit

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے 2013 میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی کے جلسہ میں ہوئے بم دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت بھی لوگوں نے اپنے ناپاک ارادوں سے مودی جی کو روکنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس وقت بھی ناکام ہوئے اور آگے بھی ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ 20 برسوں سے مودی جی کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، وہ عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، گجرات کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے اپنی زندگی کا آغاز کرنے والے وزیر اعظم شروع سے ہی لوگوں کو خودکفیل اور خود اعتمادی سے لبریز ہونے کی ترغیب دیتے آئے ہیں۔

اسمرتی ایرانی نے مزید کہا کہ 'نریندر مودی نے ہم لوگوں کو ایک سبق دیا ہے کہ جیت کو سر پر چڑھنے مت دو، ہار کو من میں بسنے مت دو۔ 2013 میں پورے ملک میں بی جے پی کے 773 ایم ایل اے تھے اب 1440 ہیں، 2013 میں 4 وزیراعلیٰ تھے اور اب 12 وزیر اعلیٰ ہیں۔ اسمرتی ایرانی نے بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرنے پر جے ڈی یو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بہار میں بی جے پی مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔ اس موقع پر سابق وزیر روی شنکر پرساد، بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سُشیل کمار مودی، سابق وزیر شاہنواز حسین، نند کشور یادو وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.