رمضان المبارک کا نصف مہینہ ختم ہونے کو ہے، روزہ دار بڑے ہی خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت میں مصروف ہیں، دن میں روزہ رکھ اور رات میں قیام یعنی تراویح ادا کر رہے ہیں، ایسے میں رمضان المبارک کی عظمت اور فضیلت بیان کرنے میں شعراء حضرات بھی پیچھے نہیں ہیں، رمضان المبارک کے روح پرور اور دلکش نظارے کو اپنے شعر کے ذریعہ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں تاکہ لوگ اس سے محظوظ ہوں. پٹنہ کے معروف اور خوش لحان شاعر معین گریڈیہوی نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی اور ناظرین کے لیے اشعار پیش کئے۔ Naat of Moin Gradihiwi in View of Fasting and Ramadan
میں کیا لکھوں اے صائموں اب اس کی شان میں
خوشیاں ہیں روزے دار کے ہر اک مکان میں
فضل خدا سے رحمت و انوار کی حسیں
ہونے لگی ہیں بارشیں سارے جہاں میں
چہرا چمک رہا ہے ابھی روزے دار کا
جو مشکلیں تھیں ٹل گئیں سب ایک آن میں
اس کے لیے کھل جاتے ہیں دروازے خلد کے
رکھتا ہے روزے جو بھی مہہ قدر دان میں
اللہ بخش دے گا خطا روزے دار کی
رکھیں ہمیشہ تازگی ذکر و بیان کی
جگمگ ہے گاؤں شہر، مکان، مسجدیں ہر سو
خوشیاں ہیں بوڑھے بچے ہر اک نوجوان میں
دل سے معین رکھا ہے روزہ کو جس نے بھی
سمجھو کہ پاس ہو گیا وہ امتحان میں