ETV Bharat / state

بہار: کابینہ میں مسلمان شامل نہیں - patna news

مسلمانوں کی نمائندگی حاشئے پر ہونے کا ذمہ دار مسلم معاشرہ ہی ہے، دوسرے قائد کو اپنا رہنما تسلیم کر لیتے ہیں تاہم اپنے رہنماؤں کو نظر انداز کرتے ہیں۔

بہار: کابینہ میں مسلمان شامل نہیں
بہار: کابینہ میں مسلمان شامل نہیں
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 2:00 PM IST

بہار حکومت میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ کابینہ مین مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا، یہ اس وقت ہوا جب نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کی بی جے پی سے کم سیٹیں حاصل ہوئیں۔

نتیش کمار نے اپنے نئے کابینہ میں بی جے پی کے دباؤ میں آکر حکومت میں مسلمانوں کی نمائندگی صفر کردیا ہے یہاں تک کہ محکمہ اقلیتی فلاح کی بھی ذمے داری نہیں دی گئی۔

گیا کے مسلم نوجوان اور اسٹوڈنٹس بھی حکومت میں مسلم نمائندگی نہیں ہونے سے مایوسی ہے تاہم اس سے کہیں زیادہ اپنے تابناک مستقبل کی انہیں فکر ہے۔

ویڈیو

نوجوانوں کا ماننا ہے کہ حکومت میں مسلم نمائندگی ہو یا نہ ہو ان کی نظر میں یہ اہمیت کا حامل نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ انہیں اس بات کی فکر ہے کہ کہیں حکومت امتیازی رویہ اختیار نہ کرلے، بلا تفریق مذہب وملت اگر حکومت کام کرتی ہے تو یہ بہار کے حق میں بہتر ہوگا اور امن وامان قائم ہونے کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

گیا کے نوجوانوں کا ماننا ہے کہ حکومت سبھی مذہب اور برادری کی ترقی کے لیے کوشاں رہے اور نوکری و روزگار فراہم کرے۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے محمد قیصر عالم نے مسلم نمائندگی نہیں ہونے کے سبب مایوسی کا اظہار تو کیا لیکن اس کا ذمہ دار مسلمانوں کو ہی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرے میں نمائندگی اور اتحاد کی کمی ہے ہم اپنوں پر اعتماد رکھنے کے بجائے دوسروں کو رہنما تسلیم کر لیتے ہیں جس کے سبب ہم حاشیے پر ہیں اور اسی کا فائدہ سیاسی قائدین اٹھاتے ہیں۔

حکومت میں بی جے پی کا بڑا ہونا مسلمانوں پر اس کے منفی اثرات ہوں گے؟ اس سوال پر جنرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے محمد ذیشان کا بھی ماننا ہے کہ مسلمانوں پر اس کے منفی اثرات پڑیں گے. جس کی جھلک دیکھنے کو بھی مل گئی ہے۔

مسلمانوں کی نمائندگی نہیں ہونا اس کی مثال بھی ہے تاہم اب ان چیزوں پر بات کرنے کے بجائے مسلم معاشرے کو اپنی تعلیم و ترقی پر فوکس کرنا چاہیے حکومت بالخصوص نتیش کمار سے امید ہے کہ بلا تفریق سبھی کی ترقی کی راہ ہموار کریں گے

محمد عامر کہتے ہیں کہ اب بیس سے پچیسویں سال کے نوجوان اس بات کو لیکر فکر مند نہیں ہوتے ہیں حکومت میں کسے ذمہ داری دی گئی ہے بلکہ ان کی فکر ہوتی ہے کہ ہمیں اچھی تعلیم اور روزگار ملے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.