ریاست بہار کی برسر اقتدار پارٹی جے ڈی یو کے ترجمان امتیاز احمد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کبھی بھی ووٹ کی سیاست نہیں کی ہے۔
انہوں نے مسلمانوں کے لئے بہت کام کیا ہے۔ اس بار کے انتخاب میں مسلمانوں نے ووٹ کی سیاست کرنے والوں کے بہکاوے میں آ کر ایک تاریخی غلطی کی ہے۔ جے ڈی یو کو ووٹ کم دیا۔
امتیاز نے کہا کہ نتیش کمار نے 2005 جب اقتدار سنبھالا تھا،اس کے بعد سے ریاست کی سیاسی تصویر بدل گئی۔ انہوں نے بھاگلپور فساد متاثرین کو انصاف دلایا، جو متاثرین گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے ان کو گھر ملا، جو اہم ملزم تھا اس کو گرفتار کر اسپیڈی ٹرائل کے ذریعہ سزا دلائی۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پہلی بار ریاست کے مسلم طلباء و طالبات کو میٹرک پاس کرنے کے بعد 10 ہزار کا وظیفہ ملنے لگا۔
مزید پڑھیں:
ماسٹر شمس الدین کے حوصلے کو سلام
جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی حکومت نے ایک بھی مسلم وزیر نہیں دیا، اس کے جواب میں امتیار نے کہا کہ جلد ہی کابینہ کی توسیع ہوگی اس میں مسلم وزیر کو جگہ ملے گی۔