ریاستی حکومت کے ذریعہ گزشتہ 15 مئی کو نوٹیفکیشن جاری کرکے اسکولز میں اردو کو اختیاری مضمون قرار دئیے جانے کے بعد سے ہی مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت بہار کے جنرل سیکریٹری انوار الھدی نے وزیر تعلیم کرشنندن ورما سے ملاقات کرکے اردو کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
انوار الھدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیر تعلیم نے حیرت کا اظہار کیا جبکہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں تھا۔ وزیر نے عہدیداروں سے مشاورت کرکے اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔
انہوں نے کہ اگر حکومت نے اردو کو لازمی مضمون کا درجہ نہیں دیا تو ہم لوگ اس زیادتی کے خلاف عدالت جائیں گے۔