ETV Bharat / state

Gaya Muslim Leaders گیا میں مسلم قائدین نے ڈی ایم کو اعزاز سے نوازا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

شہر گیا مسلم لیڈروں کی جانب سے ڈی ایم تیاگ راجن کو اعزاز بخشا گیا، ڈی ایم کو شال پیش کرکے شہرت یافتہ میلہ' پترپکش میلہ ' اور تہواروں کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لیے مبارک باد پیش کی گئی۔ Muslim Leaders honored DM in Gaya

Gaya Muslim Leaders
Gaya Muslim Leaders
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 2:14 PM IST

گیا، بہار: ریاست بہار کے ضلع گیا میں امن وقانون کی بالادستی اور گزشتہ تہواروں سمیت پترپکش میلہ کے دوران بہتر انتظامات، اچھی پولیسنگ اور پرامن ماحول کو قائم رکھنے کے لیے مسلم رہنماؤں نے ڈی ایم تیاگ راجن اور ایس ایس پی ہرپریت کور کو مبارک باد پیش کی ہے۔ Muslim leaders in Gaya honored DM

یہ بھی پڑھیں:

چونکہ گیا کا کچھ علاقہ حساس ہے جہاں پر گزشتہ تہواروں کے موقع پر سماج دشمن عناصر کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم انتظامیہ کی مستعدی اور بروقت کارروائی سے حالات ناخوشگوار نہیں ہوسکے تھے خاص طور پر محرم کی دسویں تاریخ کو ایک امام بارگاہ کے پاس اور اس کے قریب واقع مکانات پر بم باری کے بعد پیدا ہوئے حالات کو فوری طور پر کنٹرول کرنے پر انتظامیہ کی خوب سراہنا کی گئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی پترپکش میلہ کے دوران بہترین انتظامات کو لیکر بھی انتظامیہ کی ستائش ہوئی ہے، سترہ دنوں کے پترپکش میلہ کے دوران قریب پندرہ لاکھ پنڈدانیوں کی ملک و بیرون ممالک سے آمد ہوئی تھی تاہم کہیں پر کسی طرح کا معاملہ پیش نہیں آیا۔ ان سب چیزوں کو لیکر آج مولانا عمر نورانی کی قیادت میں مسلم رہنماؤں نے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو شال پیش کرکے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے کاموں کی سراہنا کی۔

مولانا عمر نورانی نے بتایا کہ آج ان کی قیادت میں ضلع کے اعلیٰ افسران کا استقبال کیا گیا ہے کیونکہ ضلع کے باشندوں کا فریضہ ہے کہ وہ اچھے کاموں کے لیے انتظامیہ کی ستائش کریں اور جہاں پر کوتاہی برتی جائے وہاں پر انتظامیہ کو آئینہ بھی دکھایا جائے۔ چونکہ گیا میں سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی سے انتظامیہ ہر موقع پر صلاح ومشورہ کے بعد آگے کی کارروائی کو انجام دیتی ہے اس لیے ہم سب نے مل کر انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.