ETV Bharat / state

گیا کے مسلم علاقوں کا کوئی پرسان حال نہیں - ڈپٹی میئرموہن شریواستو

شہر گیا میں میونسپل کارپوریشن کے تحت وارڈوں میں پانی کی سپلائی، سڑک، نالے و گلی کی حالت بدتر ہوچکی ہے۔ نجی کمپنی 'بڈکو' کے پاس پانی سپلائی اور گلی و نالے بنانے کا ٹینڈر ہے۔

muslim-areas-of-gaya-are-being-neglected-by-the-private-company-budko
گیا کے مسلم علاقے بے توجہی کے شکار
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 4:12 PM IST

شہر گیا کے کئی علاقے نگر میونسپل کارپوریشن اور نجی ایجنسی بڈکو کی بے توجہی کا شکار ہیں۔ خاص کر مسلم آبادی والے علاقوں کاحال مزید ابتر ہے۔

گیا کے مسلم علاقے بے توجہی کے شکار

وزیراعلی نتیش کمار کا پسندیدہ منصوبہ 'سات نشچے' کے تحت 'ہر گھر نل کا جل' اسکیم کے تحت کئی وارڈوں میں کام تو ہوئے تاہم وہ نامکمل ہیں۔

شہر گیا کے گیوال بیگہ وارڈ نمبر35 میں گزشتہ آٹھ ماہ قبل سڑک و گلی اور نالے کو توڑ کر پائپ بچھانے کا کام ہوا لیکن کام مکمل نہیں ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہا ہے۔

نگر میونسپل کارپوریشن نے اپنی مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے نجی کمپنی 'بڈکو' کو ذمہ دار بتایا ہے۔ دراصل شہر میں پانی کی سپلائی کا ذمہ نجی ایجنسی بڈکو کو ہے۔

بڈکو کو پانی سپلائی کا ٹینڈر ملنے کے بعد شروعات میں پائپ بچھانے کا کام ہوا۔ اس کے لئے تنگ گلیوں وسڑکوں اور نالیوں کو توڑا بھی گیا تاہم کچھ مہینوں کے بعد بڈکو نے اسی حال میں کام کوچھوڑ دیا۔ جہاں پہلے سے پائپ بچھے ہیں وہاں پر پانی کی سپلائی بڈکو کررہا ہے۔

مقامی لوگوں کی شکایت پر نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر نے محکمہ شہری ترقیات سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلی حکام کو مداخلت کرکے کام مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

muslim-areas-of-gaya-are-being-neglected-by-the-private-company-budko
گیا کے مسلم علاقے بے توجہی کے شکار

میئر اور ڈپٹی میئر نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ اگر بڈکو مسئلے کاحل نہیں نکالتا ہے تو وہ مخالفت میں احتجاج کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب مقامی باشندوں کی پریشانیوں کو جاننے کے لئے گلی ومحلوں میں پہنچ کر جائزہ لیا تو باشندوں نے اپنے دکھ درد کااظہار کیا۔

روشن آرا نے بتایا کہ آٹھ ماہ سے وہ پانی کافی دور سے لارہی ہیں، گلی و نالی خستہ ہونے کے سبب پانی گھر تک داخل ہو جاتا ہے، راستہ خراب ہونے کے سبب بزرگ گرتے رہتے ہیں۔

انہی پریشانیوں کا اظہار سلمی خاتون اور اصغری خاتون اور سماجی کارکن نظام الدین نے بھی کیا اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور مقامی وارڈ قونصلر سے شکایت کی جاتی ہے تو وہ اپنی پریشانی کا اظہار کردیتے ہیں، اب وہ کس سے شکایت کریں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی میئرموہن شریواستو نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے تحت نجی کمپنی بڈکو کو ٹینڈر دیا گیا ہے، مسلسل شکایت کی جارہی ہے باوجودکہ میئر، ڈپٹی میئر اور نگم کے افسران کی بات نہیں سنی جاتی ہے، درجنوں محلے میں گلیوں کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پانی موٹر خراب ہے تاہم بڈکو کام نہیں کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.