بہار کے ضلع کیمور میں ناجائز تعلقات کے پیش نظر ایک نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ چاند تھانہ حلقہ کے جگینا موضع واقع لنکا کالونی کے نزدیک پیش آیا۔
اس معاملے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ جگنا کالونی کے قریب بستی میں ببلو شرما کے ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی جانکاری پڑوسیوں کو تھی۔
اس معاملہ میں متوفی کے اہل خانہ کی نشاندہی پر اجے رائے اور اس کی اہلیہ کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی ہے، جس میں اجے رائے نے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ فی الحال پولیس نے اجے رائے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔