ETV Bharat / state

Money From Prime Minister وزیر اعظم سے ملی رقم سے ایمبولنس خرید کر پنچایت کو وقف کیا

گیا میں ایک مکھیا مہر انگیز خانم نے ایوارڈ میں ملی رقم سے ایمبولنس خریدا ہے۔ چونکہ پنچایت ضلع ہیڈکوارٹر سے دور ہے اور ہسپتال پہنچنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ اسی کا خیال رکھتے ہوئے انہوں نے ایوارڈ کی رقم سے ایمبولنس خریدی ہے۔

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 5:39 PM IST

Money From Prime Minister
Money From Prime Minister

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع بیکوپور پنچایت کی مکھیا مہرانگیز خانم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوارڈ میں ملی رقم سے ایمبولنس خریدا ہے۔ مکھیا نے ایمبولینس اپنی پنچایت کے لیے وقف کر دی ہے۔ ضلع ہیڈکوارٹر سے قریب سو کلومیٹر دوری پر واقع بیکو پور پنچایت ہے اس پنچایت کی گزشتہ دو بار سے مکھیا ایک خاتون مہرانگیز خانم ہیں۔ مہر انگیز خانم نے پنچایت کی کمان سنبھالنے کے بعد یہاں سینچائی صفائی اور بے مکینوں کو وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تحت انہیں اس کا فائدہ دلانے کے ساتھ کئی ضروری منصوبوں کو زمینی سطح پر اتارا تھا۔ مہرانگیز خانم کے بہترین کاموں کی وجہ سے بیکوپور پنچایت نے نہ صرف ضلع میں بلکہ ریاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ جس کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے مکھیا مہرانگیز خانم کو گزشتہ برس ایوارڈ سے نوازا تھا وزیراعظم کے ذریعے مکھیا کو توصیفی سند اور پنچایت میں اپنے پسند کے کام کرانے کے لیے پندرہ لاکھ روپے سے بھی نوازا گیا تھا۔
چونکہ بیکوپور پنچایت نکسل متاثرہ ہونے کی وجہ سے پچھڑی تھی جس کی وجہ سے کئی بنیادی سہولتوں کا فقدان تھا یہاں ایک ہی ہیلتھ سینٹر ہے لیکن وہ بھی خستہ حال ہے کیونکہ پنچایت بڑی ہے اور یہاں آبادی زیادہ ہے اس وجہ سے یہاں کے باشندوں کو صحت کو لے کر کافی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے اگر کسی کی طبیعت خراب ہو تو انہیں 12 کلومیٹر چل کر امام گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچنا پڑتا ہے اور اس کے لیے انھیں ایمبولنس کی بھی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ اس کمی کو دیکھتے ہوئے پہلے بھی ای ٹی وی بھارت اردو نے اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی تھی تاہم اب اس کمی کو مقامی مکھیا مہرانگیز خانم نے دور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہاں انہوں نے پنچایت کے لیے ایک ایمبولینس خرید لی ہے۔ ایمبولینس پنچایت کے لیے وقف کر دی گئی ہے۔ اس کے لیے ان کے ذریعے ایک ڈرائیور اور ایک ٹیکنیشین رکھا جائے گا تاکہ کسی سنگین حالت کے مریضوں کو بہتر سہولت کے ساتھ ہسپتال پہنچایا جاسکے۔ مکھیا مہر انگیز خانم نے کہا کہ ایمبولنس کے فنکشن کے تعلق سے محکمۂ ہیلتھ سے رابطہ کیا گیا ہے اگر اس کے اخراجات محکمہ ہیلتھ برداشت کرتا ہے تو ایمبولنس کی خدمات مفت یا معمولی فیس کے ساتھ ہوگی۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو پنچایت اپنی سطح سے اس کے نظام کو بحال کرے گا اور جو مریض ایمبولنس کا خرچ دینے کا اہل نہیں ہوگا انہیں مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو دنوں میں پنچایت کی اہم کارروائی ' گرام سبھا ' میں فیصلہ لے لیا جائے گا۔ مکھیا کے نمائندہ چھوٹن خان نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ کس طرح اس کا آپریشن ہوگا کیونکہ اس پنچایت میں جو بھی کام ہوتے ہیں اسے باضابطہ گرام سبھا میں منظور کرایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے پنچایت کو پندرہ لاکھ روپے ملے تھے، اس کا استعمال ایمبولینس اور دوسرے کاموں میں ہوگا۔ پنچایت کو ایمبولنس کی سخت ضرورت تھی اس لیے ایمبولینس خریدا گیا ہے۔ واضح ہو کہ 24 اپریل 2021 کو جموں و کشمیر میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئل طور پر مہرانگیز خانم کو ایوارڈ سے نوازا تھا جس میں پندرہ لاکھ روپے بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.