بہار میں اکتوبر تا نومبر میں ہونے والے انتخاب کے لئے اپنا اپنا رسوخ جمانے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیمیں بھی ضلعی لیڈر کا انتخاب کرکے سیاسی وقار و جوڑ توڑ کی سیاست کے لۓ کمر کس لی ہیں۔
اسی مہم کے تحت مسلم و دلت ووٹ کو اپنے جانب ماٸل کرنے کے لیے آزاد سماج پارٹی نے کیمور کی کمان موہنیاں اسمبلی حلقہ کے رہنما الیاس انصاری کو سونپی ہے۔
کیمور سے متصل ضلع بکسر ہیڈ کوارٹر میں آزاد سماج پارٹی کے اجلاس میں ریاستی صدر جوہر آزاد کے جانب سے الیاس انصاری کو کیمور کا انچارج بنایا گیا وہیں ضلع کے بھگوان پور سے تعلق رکھنے والے مکیش ماہی کو ضلع صدر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر سیکڑوں کارکنان نے پھولوں سے ان کا استقبال کیا۔