مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ نتیش کمار اس بل کی مخالفت کرتے تو آج یہ قانون نہیں بنتا اور نہ ہی خواتین کو سڑکوں پر اترنا پڑتا۔
اس موقع پر جے ڈی یو کے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ وہ مولانا ولی رحمانی کی بات پر عمل کرتے ہوئے اپنے عہدے پر قائم ہیں۔
مجاہد عالم نے ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ یہاں پر موجود تمام لوگ مولانا ولی رحمانی کو مانتے ہوں گے اور ان کا نمبر بھی ہوگا، معلوم کر لیجیے، ان کی پہلی ہدایت یہی تھی کہ ابھی اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ولی رحمانی نے کہا تھا کہ جذبات میں لیا گیا فیصلہ ہمیشہ غلط ہوتا ہے۔ جہاں ہیں وہیں سے اس قانون کی مخالفت کیجئے۔