دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ میں واقع للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے تین غیر تدریسی ملازمین محمد حسنین، ڈاکٹر عبدالقیوم اور بھولا جھا کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر رجسٹرار آفس شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Muhammad Hasnain, Dr. Abdul Qayyum And Bhola Jha Were Honored On The Occasion Of Their Retirement
واضح رہے کہ محمد حسنین گزشتہ 40 سال سے یونیورسٹی میں الیکٹریشن کم ڈرائیور کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ دراصل میں وہ ملت کالج کے ملازم تھے جبکہ ڈاکٹر عبدالقیوم 1988 سے یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر میں مختلف دفاتر میں کام کر رہے تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے خدمات کا آغاز کیا اور یونیورسٹی اسٹیبلشمنٹ برانچ سے ریٹائر ہوئے۔
دوسری جانب بھولا جھا یونیورسٹی میں طویل خدمات کے بعد آجریٹائر ہو گئے۔رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد نے تینوں اہلکاروں کو پاگ، چادر، مالا، سوٹ کیس اور پنشن پیپرز دے کر مبارکباد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Ghulam Rasool Bilavi سی اے اے، این آر سی اور طلاق ثلاثہ کے خلاف غلام رسول بلیاوی نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کام کرنے والے ان تینوں اہلکاروں کی محنت، لگن اور بہترین خدمات قابل تحسین اور مثالی ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے میں ان کی صحت مند اور لمبی عمر کے لئے دعا کرتا ہوں۔
اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار فرسٹ ڈاکٹر کامیشور پاسوان، پنشن آفیسر ڈاکٹر سریش پاسوان اور امتحانات کے کنٹرولر ڈاکٹر آنند موہن مشرا کے ساتھ رجسٹرار آفس، اسٹیبلشمنٹ برانچ، محکمہ خزانہ اور محکمہ امتحانات کے اہلکار بھی موجود تھے۔ Muhammad Hasnain, Dr. Abdul Qayyum And Bhola Jha Were Honored On The Occasion Of Their Retirement