ڈاکٹر تارا شویتہ آریہ 'مِسز بہار 2019' کا خطاب حاصل کرنے کے بعد ان کے مداحون نے پھول مالاؤں اور گلدستہ سے پُرزور استقبال کیا۔
ای ٹی وی بھارت کو خصوصی بات چیت کرتے ہوئے تارا شویتہ نے کہا یہ راہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ خسر کی طبیعت ناساز تھی باوجود اس کے خود انہوں نے جانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ شوہر کی رضامندی تو پہلے سے تھی لیکن جب فائنل میں پہنچی تو تھوڑی سی گھبراہٹ تھی کیونکہ وہاں پورے بہار سے حسین و جمیل خواتین پہچی تھیں۔
تارا شویتہ نے کہا کہ 'مِسز بہار' کا خطاب جیتنے کے لیے کئی مرحلوں سے گزرنا پڑا۔ ہر مرحلہ بے حد مشکل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف خوبصورت ہونا کامیابی کی دلیل نہیں ہے بلکہ اس مقابلے کو جیتنے کے لیے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ حاضر دماغی، ریمپ پر چلنا، گانے اور ناچنے میں ماہر ہونا بھی نہایت ضروری ہے۔
ڈاکٹر تارا شویتہ آریہ مِسز بہار کا خطاب جیتنے کے بعد اب مِسز انڈیا کے خطاب کو اپنے نام کرنے کے لیے مسلسل محنت اور کوشش کر رہی ہیں۔ غورطلب ہے کہ تارا شویتہ آریہ مِس انڈیا کی تقریب میں بہار کی نمائندگی کریں گی۔