ETV Bharat / state

لال جی ٹنڈن کے اعزاز میں بہار میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان - نتیش کمار

وزیراعلی نتیش کمار نے مدھیہ پردیش کے گورنر اور بہار کے سابق گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

mourning in bihar on death of its former governor lalji tandon
لالجی ٹنڈن کے اعزاز میں بہار میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 8:57 PM IST

وزیراعلی نتیش کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آنجہانی لال جی ٹنڈن ایک مقبول رہنما، تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر اور نامور ماہر تعلیم تھے۔ بہار کے گورنر کی حیثیت سے ان کی مدت کار ناقابل فراموش ہوگی۔

نتیش کمار نے کہا کہ لال جی ٹنڈن نے بہار میں اعلی تعلیم کی ترقی کو رفتاردی۔ اترپردیش میں بھی انہوں نے لکھنو کے رکن پارلیمنٹ اور ریاست کے مختلف محکموں کے وزیر کے عہدے پر فائز ہوتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو موثر طریقے سے نبھایا۔ آنجہانی لال جی ٹنڈن سے میرے ذاتی تعلقات تھے اور ان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت صدمہ پہنچاہے۔

وزیر اعلی نے آنجہانی لال جی ٹنڈن کے صاحبزادے اور یوپی حکومت میں وزیر آشوتوش ٹنڈن اور صاحبزادے سبودھ ٹنڈن سے ٹیلیفون پربات کرکے انہیں صبر کی تلقین کی۔

آنجہانی لال جی ٹنڈن کے اعزاز میں بہار حکومت نے 21 جولائی کو ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان کی روح کی تسکین اوراہل خانہ و لواحقین کو غم کی اس گھڑی میں صبر کی قوت عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ لیڈر ٹنڈن کا منگل کی صبح اترپردیش کے دار الحکومت لکھنو میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 سال کے تھے ۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے اور ان کا لکھنو کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.