ETV Bharat / state

Bihar State Sunni Waqf Board: وقف املاک کے تحفظ کے لیے بورڈ میں رجسٹریشن ضروری، محمد ارشاد اللہ - بہار کی خبر

بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقف املاک کے تحفظ کے لئے ضروری ہے اس کا رجسٹریشن وقف بورڈ میں کرایا جائے۔Bihar State Sunni Waqf Board

وقف املاک کے تحفظ کے لیے بورڈ میں رجسٹریشن ضروری، محمد ارشاد اللہ

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 7:48 PM IST

بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے کہا کہ وقف املاک کے تحفظ کے لئے ضروری ہے اس کا رجسٹریشن وقف بورڈ میں کرایا جائے، وقف املاک کے فروغ اور بازیابی کے لئے بھی اس کا رجسٹریشن لازمی ہے۔ جس سے اوقاف کی نشاندہی کی جا سکے اور اسے خرد برد ہونے سے بچایا جا سکے۔

وقف املاک کے تحفظ کے لیے بورڈ میں رجسٹریشن ضروری، محمد ارشاد اللہ

وزیر اعلیٰ نتیش کمار اوقاف کے تحفظ کے سلسلے میں بہت سنجیدہ ہیں اور ان کی خصوصی ہدایت ہے کہ جن اضلاع میں وقف کی جائداد موجود ہے اور اس پر ناجائز قبضہ ہے اسے فوری طور سے قابض لوگوں سے آزاد کرانا ہے تاکہ اس کا صحیح مصرف ہو سکے۔

چیئرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے کہا گزشتہ ایک سال کی مدت میں 52 نئے اوقاف کا رجسٹریشن ہوا ہے، جس کا کل رقبہ 38 ایکڑ سے زیادہ ہے، وقف بورڈ میں رجسٹریشن سے نہیں ہونے سے وقف املاک کو ناجائز قبضوں سے آزاد کرانا مشکل ہوتا ہے، اس کی بازیابی میں متولیان کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب تک بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے تحت کل 2870 اوقاف اسٹیٹ رجسٹرڈ ہیں، وقف بورڈ کا رجسٹریشن عمل سالوں بھر جاری رہتا ہے۔

محمد ارشاد اللہ نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ جن وقف املاک کا اب تک رجسٹریشن نہیں ہوا ہے اسے فوراً کروائیں، اس کے لئے رجسٹریشن فارم میں رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات بشمول وقف نامہ، وثیقہ نامہ، قبالہ نامہ، کھتیان، زمین کی رسید اور حلف نامہ کے ساتھ وقف بورڈ میں جمع کریں، اس کے عوض وقف بورڈ ایک رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے، وقف املاک میں مسجد، قبرستان، عیدگاہ، کربلا، مزار، یتیم خانہ اور مدارس کا اندراج کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.