ETV Bharat / state

'بہار کے اگلے وزیراعلی کے امیدوار کا فیصلہ مودی کریں گے' - این ڈی اے کی میٹنگ میں آئیندہ سی ایم پر ہوگا فیصلہ

بی جے پی لیڈر مہاچندر پرساد سنگھ کا مانناہے ابھی سے وزیراعلی کی امیدواری کولیکر بات کرنا درست نہیں ہے۔ وقت پر سب باتیں منظرعام پر آجائیں گی۔

بہار کا کون ہوگا اگلا سی ایم ، مودی کردینگے فیصلہ
author img

By

Published : Sep 20, 2019, 6:03 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:45 AM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات آئندہ برس ہوں گے جس کے لیے سیاسی جماعتوں نے حکمت عملی تہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس دوران سیاسی رہنماؤں کے ذریعے الزام تراشیوں کا بازار بھی گرم ہے جبکہ سیاسی رہنماؤں کے بیانات محسوس ہو رہا ہے کہ اس مرتبہ وزیراعلی کے امیدوار کو لے کر این ڈی اے کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بہار کا کون ہوگا اگلا سی ایم ، مودی کردینگے فیصلہ

سابق ریاستی وزیر و بی جے پی رہنما مہاچندر پرساد سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'میں یہ ضرور کہا کہ وزیراعلی کے امیدوار کو لیکر جو بحث جاری ہے وہ ہسوا کی شادی میں کھرپی کا گیت گانے جیسا ہے گویا کہ یہ بے وقت کی شہنائی ہے اور وقت آنے پر این ڈی اے کا فیصلہ ہوگا کہ بہار کا وزیراعلی کون ہوگا ؟

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی میٹنگ ہوگی اور تمام تر تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ ہوگا اور وہی فیصلہ حتمی فیصلہ ہوگا ۔

حالانکہ انہوں نے وزیراعلی نتیش کمار کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت بہتر کام کررہی ہے۔

مہاچندر پرساد سنگھ نے اس دوران اپنے سابق ساتھی وبہارکے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ جیتن رام مانجھی مونگیری لال کا خواب دیکھ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ سے وزیراعلی بن جائیں گے لیکن حقیقت میں ایسا ہونا نا ممکن ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی انتخابات میں حزب اختلاف نام کی کوئی بھی جماعت باقی نہیں رہے گی اور بھارتیہ جنتا پارٹی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی رہنماؤں کی بیان بازیاں جاری تیز ہوتی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز بی جے پی کے سینیئر رہنما و قانون ساز کونسل کے رکن سنجے پاسوان نے بیان دیا تھا کہ بہار میں اگلا وزیراعلی بی جے پی کا ہوگا۔

ان کے اس بیان سے بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی اور بی جے پی و جے ڈی یو کے درمیان تلخیاں پیدا ہوگئی تھیں، حالانکہ بہار کے نائب وزیراعلی و بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے واضح کیاتھا کہ بہار کا اگلا کیپٹین نتیش کمار ہی ہوں گے اور انہی کی قیادت میں انتخاب لڑا جائیگا۔

Intro:سابق ریاستی وزیر و بی جے پی لیڈر مہاچندر پرساد سنگھ کا مانناہے کہ بہار میں اگلا وزیراعلی کون بنے گا اسکا فیصلہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی میٹنگ میں ہوجائیگا ، ابھی سے وزیراعلی کی امیدواری کولیکر بات کرنادرست نہیں ہے ۔وقت پر سب باتیں منظرعام پر ہونگی Body:ریاست بہار میں اسمبلی کے انتخابات 2020 میں ہونے ہیں ،پارٹیوں کے ذریعے تیاریاں بھی شروع ہیں ۔ اس دوران لیڈران کے ذریعے ایک دوسرے خلاف بیانات کاسلسلہ بھی ابھی سے جاری ہے ۔ این ڈی اے میں اس بار وزیراعلی کے امیدوار کو لیکر جنگ ہونے کے اثار لیڈران کے بیانات سے لگ رہے ہیں ۔ سابق ریاستی وزیر وبی جے پی لیڈر مہاچندر پرساد سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سیدھے طورپر تو نہیں لیکن اشاروں میں یہ ضرور کہاکہ وزیراعلی کے امیدوار کو لیکر جو بحث چھیڑی ہوئی ہے وہ ہسوا کی شادی میں کھرپی کا گیت گانے جیسا ہے گویاکہ یہ بے وقت کی شہنائی ہے ۔وقت آنے پر این ڈی اے کا فیصلہ ہوگا کہ بہار کا وزیراعلی کون ہوگا ؟انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کی میٹنگ ہوگی اور گہرائی سے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ ہوگا اور وہی فیصلہ حتمی فیصلہ ہوگا ۔ حالانکہ انہوں نے وزیراعلی نتیش کمار کی تعریف بھی کی اور کہا کہ انکی قیادت میں حکومت بہترڈھنگ سے چل رہی ہے ۔مہاچندر پرساد سنگھ نے اس دوران اپنے سابق ساتھی وبہارکے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی پر بھی تنقیدکی اور کہاکہ جیتن رام مانجھی مونگیری لال کا خواب دیکھ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ سے وزیراعلی بن جائیں گے لیکن حقیقت میں ایسا ہونا نہیں ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز بچے گی نہیں ، اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بنے گی ۔
بھومیہار برادری کوپارلیمانی انتخابات میں نظرانداز کئے جانے پر کہاکہ انکا بھی تعلق اسی برادری سے ہے ۔پارلیمانی انتخابات میں انکی برادری کی امیدواری خاطر خواہ نہیں تھی ۔جس سے انکا سماج ناراض بھی تھالیکن اسکے باوجود این ڈی اے پربھروسہ کرتے ہوئے صدفیصد این ڈی اے امیدوار کو ہی ووٹ دیا تھا ۔بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اس برادری کومایوس نہیں کریگیConclusion:واضح ہوکہ بہار اسمبلی انتخابات کے جیسے جیسے وقت قریب آرہایے ، لیڈران کی بیان بازی بڑھ گئی ہے ۔گزشتہ دنوں بی جے پی کے سنیئرلیڈر وقانون ساز کونسل کے رکن سنجے پاسوان نے بیان دیاتھا کہ بہار میں اگلا وزیراعلی بی جے پی کاہوگا ۔جس سے بہارکی سیاست میں بھوچال آگیاتھا اور بی جے پی وجے ڈی یو کے درمیان تلخیاں پیدا ہوگئی تھیں ۔حالانکہ بہار کے نائب وزیراعلی وبی جے پی لیڈر ششیل کمار مودی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیاتھا کہ بہار کا اگلا کیپٹین نتیش کمار ہی ہونگے اور انہی کی قیادت میں انتخاب لڑا جائیگا
Last Updated : Oct 1, 2019, 8:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.