نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، راہل گاندھی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی رہنماؤں نے جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، "شرد یادو جی کے انتقال سے انتہائی غمگین ہوں۔ اپنے طویل عوامی کیرئیر میں انہوں نے خود کو ایم پی اور وزیر کے طور پر ممتاز کیا۔ وہ ڈاکٹر لوہیا کے نظریات سے بہت متاثر تھے۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو سنبھال کر رکھوں گا۔ وہیں راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 'شرد یادو جی ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ خوش اخلاق کے آدمی تھے۔ میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا۔ میں ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ملک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ '
-
Pained by the passing away of Shri Sharad Yadav Ji. In his long years in public life, he distinguished himself as MP and Minister. He was greatly inspired by Dr. Lohia’s ideals. I will always cherish our interactions. Condolences to his family and admirers. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Pained by the passing away of Shri Sharad Yadav Ji. In his long years in public life, he distinguished himself as MP and Minister. He was greatly inspired by Dr. Lohia’s ideals. I will always cherish our interactions. Condolences to his family and admirers. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2023Pained by the passing away of Shri Sharad Yadav Ji. In his long years in public life, he distinguished himself as MP and Minister. He was greatly inspired by Dr. Lohia’s ideals. I will always cherish our interactions. Condolences to his family and admirers. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2023
-
शरद यादव जी समाजवाद के पुरोधा होने के साथ एक विनम्र स्वभाव के व्यक्ति थे। मैंने उनसे बहुत कुछ सीखा है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
उनके शोकाकुल परिजनों को अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूं। देश के लिए उनका योगदान सदा याद रखा जाएगा।
">शरद यादव जी समाजवाद के पुरोधा होने के साथ एक विनम्र स्वभाव के व्यक्ति थे। मैंने उनसे बहुत कुछ सीखा है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 12, 2023
उनके शोकाकुल परिजनों को अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूं। देश के लिए उनका योगदान सदा याद रखा जाएगा।शरद यादव जी समाजवाद के पुरोधा होने के साथ एक विनम्र स्वभाव के व्यक्ति थे। मैंने उनसे बहुत कुछ सीखा है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 12, 2023
उनके शोकाकुल परिजनों को अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूं। देश के लिए उनका योगदान सदा याद रखा जाएगा।
سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا، 'سینئر سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایک عظیم سوشلسٹ رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی پسماندہ اور استحصال زدہ لوگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے وقف کر دی۔ ان کی موت سوشلسٹ تحریک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پسماندگان سے سے میری تعزیت۔ وہیں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 'جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ سابق مرکزی وزیر کے طور پر ملک کی خدمت کرتے ہوئے انہوں نے مساوات کی سیاست کو مضبوط کیا۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری گہری تعزیت۔' آر جے ڈی کے قومی صدر لالو یادو شرد یادو کی موت کی خبر سن کر بہت دکھی ہیں۔ انہوں نے سنگاپور سے شرد یادو کی موت پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 'شرد یادو کی موت کی خبر سن کر میں بہت اداس ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: Sharad Yadav Passes Away جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال
جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کا گروگرام کے فورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ شرد یادو کی بیٹی سبھاشنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ شرد یادو ایک جولائی 1947 کو مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد کے بانڈائی گاؤں میں ایک کاشتکار خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ایک کسان کے گھر میں پیدا ہوئے شرد پڑھنے لکھنے میں بہت تیز تھے۔ طلبہ کی سیاست سے قومی سیاست میں اپنی پہچان بنانے والے شرد یادو نے بہار کی سیاست میں بڑا مقام حاصل کیا۔
یو این آئی