ETV Bharat / state

چار مرحلوں کے انتخابات کے بعد اپوزیشن چاروں خانے چت: مودی - wlwction 2019

وزیراعظم نریندر مودی نے مرکز میں ایک بار پھر قومی جمہوری اتحاد کی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 'اب تک چار مرحلوں کی ہونے والی پولنگ کے بعد یہ پوری طرح صاف ہوگیا ہے کہ ان کے مخالفین چاروں خانے چت ہو گئے ہیں'۔

چار مرحلوں کے انتخابات کے بعد اپوزیشن چاروں خانے چت: مودی
author img

By

Published : Apr 30, 2019, 11:35 PM IST

وزیراعظم مودی نے ریاست بہار کے مظفرپور پارلیمانی حلقے میں این ڈی اے امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'چار مرحلوں کے انتخاب کے بعد مخالفین چاروں خانے چت ہوچکے ہیں۔ آئندہ مرحلوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ اپوزیشن کی شکست کتنی بڑی اور این ڈی اے کی جیت کتنی عظیم الشان ہوگی۔ یہ لہر نہیں للکار ہے پھر ایک بار مودی سرکار ہے'۔

چار مرحلوں کے انتخابات کے بعد اپوزیشن چاروں خانے چت: مودی

انہوں نے کہا کہ مخالفین مرکز میں حکومت بنانے کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ وہ اپنے اراکین کی تعداد بڑھانے کے لیے چھٹپٹا رہے ہیں۔

نریندر مودی نے اس بار بھی لوک سبھا میں اپوزیشن کا عہدہ کسی بھی پارٹی کو نہیں ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام اس مفاد پرست مہا گٹھ بندھن کو سنہ 2019کے لوک سبھا انتخاب میں اتنی سیٹیں نہیں دینے والی ہے کہ وہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کر پائیں کیونکہ اپوزیشن کا لیڈر بننے کے لیے لوک سبھا کی کل سیٹوں کا دس فیصد جیتنا ضروری ہوتا ہے۔ اور چار مرحلے کے انتخاب کے بعد واضح ہوگیا کہ انہیں اتنی سیٹیں ملنے والی نہیں ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014کے عام انتخاب میں ملک کی عوام کانگریس کو اتنی سیٹیں نہیں دی تھیں کہ اسے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مل پاتا۔

وزیراعظم نے مہا گٹھ بندھن پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ' کانگریس والے سوچتے ہیں کہ وہ تو پچھلے پانچ برس اپوزیشن کے لیڈر بھی نہیں بن پائے اور کسی کو بننے بھی نہیں دینا ہے۔ اس لیے اس کی منشا کو دیکھتے ہوئے اب مہا ملاوٹی لوگ بھی اس کا ساتھ چھوڑنے لگے ہیں'۔

انہوں نے کانگریس صدر اہل گاندھی کانام لیے بغیر ان پر طنز کستے ہوئے کہا کہ 'جن کے نصیب میں اپوزیشن کے لیڈر کا عہدہ نہیں ہے وہ وزیراعظم بننے کاخواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کے لیے اقتدار سے کچھ بھی نہیں۔ ملک بھی نہیں۔ ان لوگوں کو صرف اپنی شان و شوکت اور سیکوریٹی کی فکر رہتی ہے۔ ملک کی نہیں'۔

مودی نے راشٹریہ جنتادل صدر لالو پرساد یادو اور ان کی اہلیہ سابق وزیراعلی رابڑی دیوی کے مدت کار کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ 'میں بہار کے لوگوں کو متنبہ کر رہاہوں کہ مہا ملاوٹیوں کی طاقت بڑھانے کا مطلب ہے بہار میں پھر سے لوٹ پاٹ کے دن کو واپس لانا۔ ان کی طاقت بڑھانے کا مطلب ہے بیٹیوں کا اغوا، غنڈہ گردی، قتل اور ہر منصوبہ میں بدعنوانی۔ ان کی طاقت بڑھانے کا مطلب ہے سورج ڈھلنے کے بعد اپنے ہی گھر میں قید ہوجانا، گھٹ گھٹ کر جینا، نقل مکانی کے لیے مجبور ہونا۔ بہار کو ان لوگوں نے یہی دیا ہے اور آج پھر سے یہ لوگ نظریں جمائیں ہوئے ہیں'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.