ETV Bharat / state

گیا : ایئرپورٹ کے حفاظتی انتظامات ماک ڈرل کے ذریعے جانچے گئے - گیا ایئرپورٹ میں ماک ڈرل

گیا ایئرپورٹ میں ماک ڈرل کے ذریعہ سیکورٹی فورسز کی مستعدی کی جانچ کی گئی، پہلے بم ہونے کی اطلاع دی گئی اور پھر ایئرپورٹ پر ماک ڈرل کروایا گیا۔

mock drill conducted at gaya airport
ایئرپورٹ کے حفاظتی انتظامات ماک ڈرل کے ذریعے جانچے گئے
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 6:20 PM IST

ریاست بہار کے گیا ایئرپورٹ پر ماک ڈرل کے ذریعے افسروں اور ملازمین کی چوکسی کی جانچ کی گئی۔ ائیر پورٹ اتھارٹی کے افسران، سی آئی ایس ایف کے افسران و جوانوں سمیت ضلع پولیس، ایس ایس بی کی ٹیم اور بم ڈسپوزل سکواڈ، میڈیکل ٹیم اور آگ پر قابو پانے والی نئی تکنیک والی گاڑی وغیرہ نے اس میں حصہ لیا۔

افسران نے ایئرپورٹ کی حفاظت میں تعینات سی آئی ایس ایف کے جوان اور ساتھ ہی ایئرپورٹ کے مختلف محکموں کے اہلکاروں کی چوکسی اور مستعدی کی بھی جانچ کرنے کی کوشش کی، تاکہ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو وہ اس حالات سے کیسے نمٹیں گے۔

ایئرپورٹ کے حفاظتی انتظامات ماک ڈرل کے ذریعے جانچے گئے

بم ملنے پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی

گیا ایئرپورٹ کے وزٹنگ ایریا میں مشتبہ سامان اور اس میں بم ملنے کی اطلاع کے مطابق ایئرپورٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ایئرپورٹ پر تعینات سیکورٹی فورسز نے سوجھ بوجھ سے کارروائی کرتے ہوئے بم کی جگہ تک پہنچے اور ابتدائی طور پر دیکھ کر اس کی اطلاع پولیس اور ایئر پورٹ حفاظتی کمیٹی کو دی ۔جسکے بعد پولیس حرکت میں آئی اور بم کو اپنے قبضے میں لے کر اسے کہیں دور لے جا کر بم کو ناکارہ بنایا۔ حالانکہ یہ ایک ماک ڈرل تھا تاہم اس کو بھی پورے احتیاط اور حفاظت کے ساتھ کیا گیا۔

اس سلسلے میں ایئرپورٹ کے افسران کی طرف سے بتایا گیا کہ ماک ڈرل روٹین ورک کے تحت ہوا ہے۔ حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ ماہ بہار کے کئی مقامات پر بم بلاسٹ ہوئے تھے اس کے بعد سے ایئرپورٹ پر چیکنگ سخت کر دی گئی تھی۔ چونکہ آج سات جولائی ہے اور 7 جولائی 2013 کو ہی عالمی شہرت یافتہ مندر مہا بودھی مندر میں بم دھماکے ہوئے تھے جس میں دو بھکشو زخمی ہوئے تھے۔ اسی مناسبت سے آج کے دن کو ماک ڈرل کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:گیا: چوری کی گاڑی پر نمبر پلیٹ بدل کر گھومتے پکڑے گئے کوچنگ ماسٹر

ماک ڈرل کے تعلق سے گیا ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ آج بم تھریڈ ماک ڈرل تھا۔ ماک ڈرل کو سال میں ایک بار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاص طرح کا ماک ڈرل تھا اور اسے گائیڈ لائن کے مطابق ہی انجام دیا گیاْ

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں جائزہ لیا گیا تھا۔ بم تھریڈ ماک ڈرل کے لیے ایس ایس بی ڈیفیوز دستہ بھی یہاں موجود تھا۔

سی آئی ایس ایف کے کمانڈنٹ بلونت سنگھ نے کہا کہ ائیرپورٹ پر بم پلانٹ کے خطرہ کے پیش نظر یہ ایک ہنگامی ماک ڈرل تھا، ہر برس اس طرح کی ماک ڈرل ہوتی ہے اور سبھی شعبے کے افراد اس میں شامل ہوتے ہیں۔ سب کو اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اس سے نمٹ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.