پٹنہ ہائی کورٹ انتظامیہ کی جانب سے یہاں جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کورٹ چیمبر میں موبائل فون کا استعمال کرنے سے عدالتی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سبھی وکلاءاور موکلوں کو ہدایت دی جاتی ہےکہ وہ عدالتی چیمبر میں موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔
حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری کاروائی کی جائے گی ۔
وکیل اور موکل اس حکم پر سختی سے عمل کریں۔