ETV Bharat / state

Miscreants Riot At Religious Place: گیا کے ایک مذہبی مقام میں شرپسندوں کا ہنگامہ، دو افراد زخمی - گیا میں شرپسندوں کا ہنگامہ

گیا میں ایک مذہبی مقام میں داخل ہوکر شرپسندوں نے دو افراد کو شدید طور پر زخمی کردیا، زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ Miscreants riot at a religious site in Gaya

گیا کے ایک مذہبی مقام میں شرپسندوں کا ہنگامہ، دو افراد زخمی

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 8:15 AM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع مفصل تھانہ حدود کے سنوت گاؤں میں شرپسندوں نے ہنگامہ کیا۔ یہاں ایک مذہبی مقام میں داخل ہوکر شرپسندوں نے وہاں موجود افراد کو بے رحمی سے پیٹا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سنوت گاؤں میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ Miscreants Riot At Religious Place

متاثرین کے مطابق تین تا چار شرپسند مذہبی مقام میں داخل ہوئے اور بے حرمتی کرنے لگے کی۔ انہوں نے وہاں موجود افراد کو مارنا شروع کردیا۔ اس واقعہ میں متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو مقامی پی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ وہیں شدید طور پر زخمی محمد حیدر کو شہر کے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ محمد حیدر کا ایک پیر ٹوٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:

Taraweeh Prayers Completed in Seven Nights in Gaya: گیا میں رام نومی کے پیش نظر نماز تراویح سات راتوں میں مکمل

واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ایڈیشنل ایس پی منیش کمار اور تھانہ انچارج پنکج کمار مقام پر پہنچ گئے اور جائزہ لیا۔ وہاں موجود لوگوں سے بات کرکے امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پنکج کمار نے فون پر بتایا کہ گاوں سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.