ETV Bharat / state

گیا: اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی پر تنازع - انٹرویو کو رد کرنے کی تجویز پیش کرنے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مرزا غالب کالج  میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی کے لئے ہوئے انٹرویو کو منسوخ کردیا گیا۔ بحالی کے تعلق سے ایک گروپ اسے رد کرانے تو دوسرا گروپ اسی پینل پر بحالی لیٹر جاری کرنے کو لیکر آمنے سامنے تھا۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی کو لے کرتنازعات
author img

By

Published : Oct 1, 2019, 12:32 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:51 PM IST

گورننگ باڈی نے 22 اسسٹنٹ پروفیسرز کی بحالی کے لئے انٹرویو رواں برس فروری میں کیا تھا اور اسوقت کی موجودہ انتظامیہ نے کچھ لوگوں پر جیب گرمانے اور اقربا پروری کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

بحالی کو لیکر ایک گروپ اسے رد کرانے تودوسرا گروپ اسی پینل پر بحالی لیٹر جاری کرنے کو لیکر آمنے سامنے تھا ۔

گورننگ باڈی کی تین روز قبل ہونے والی میٹنگ میں ممبران کے مابین کافی بحث بھی ہوئی تھی اور ماحول گرمانے کے بھی آثار تھے ۔

مرزاغالب کالج گیامیں اشتہار اور امیدواروں کا انٹرویو سمیت تمام ضروری کارروائی مکمل ہوئے تقریبا چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

چوبیس فروری کو آخری انٹرویو کاعمل مکمل ہواتھا لیکن اسوقت انتظامیہ کی جانب سے نو منتخب امیدواروں کی فہرست شائع ہوتی اس سے قبل ہی ایک فہرست وائرل ہوگئی تھی جس میں کالج منتظمین اور اساتذہ کے رشتہ داروں کانام شامل تھا ۔

مرزاغالب کالج میں بحالی کو لے کرتنازعات

جس کے بعد سے بحالی پر تلوار لٹکی ہوئی ہے ۔وائرل فہرست میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایکسپرٹ کے ذریعے سلیکٹ کئے گئے باصلاحیت امیدواروں کو درکنار کرتے ہوئے رشتہ داروں اور چہیتوں کے نام کو فائنل کردیاگیا ہے، جس کی وجہ سے شہرمیں ہنگامہ بھی ہوا تھا، اور ہر کوئی انتظامیہ کے اس رویہ پرتنقید کررہاتھا۔

اسسٹنٹ پروفیسرز کی بحالی کولیکرسابق سکریٹری کو اپنی کرسی گنوانی پڑی تھی ۔ موجودہ سکریٹری سیدعارفین شبیع شمسی نے چارج لینے کے بعد اسی کشمکش میں مبتلا ہیں، کہ انٹرویو کو رد کیا جائے یا پھر اسی لسٹ کومنظوری دے دی جائے۔

کیونکہ گورننگ باڈی کاایک گروپ یہ چاہ رہا ہے کہ انٹرویو رد ہوجائے اورپھر سے انٹرویو کاعمل ہو تاکہ انکے رشتہ داروں کی بحالی ممکن ہوسکے ۔

جبکہ دوسرا گروپ جنکے رشتہ داروں اور چہیتوں کانام پینل میں آگیا تھا وہ گروپ چاہتا تھا کہ انٹرویو رد نہیں ہو تاکہ انکے رشتہ داروں وچہیتوں کی بحالی یقینی ہوجائے۔

سکریٹری اس معاملے کولیکر گورننگ باڈی میں انٹرویو کو رد کرنے کی تجویز پیش کرنے پرغور کرنے کی بات کہ رہے تھے۔آخر کار گذشتہ شام کی میٹنگ کے بعد بحالی کو منسوخ کرنے کافیصلہ لیاگیا۔

کالج کے ایجوکیشنسٹ شفیق الرحمن نے بتایا کہ گورننگ باڈی کی میٹنگ میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی بحالی کے لئے جوبھی کاروائی عمل میں آئی ہے اسے منسوخ کرکے پھر سے منصفانہ طریقے سے بحالی کی کاروائی کوعمل میں لایاجائے۔

اور اسکے لئے اشتہارات بھی نکالے جائیں گے، گورننگ باڈی کے تمام افراد کے صلاح ومشورہ پرانٹرویو پینل کاسلیکشن کیاجائے گا اور ویڈیوگرافی کی نظر میں امیدواروں کے انٹرویو ہونگے، باصلاحیت اساتذہ کی ایک بڑی کھیپ کالج کو دستیاب کرائی جائیگی۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مرزا غالب کالج گیا میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی کے لئے ہوئے انٹرویو کو منسوخ کردیاگیا ہے ۔ گورننگ باڈی نے آج شام فیصلہ لیاہے ۔ 22 اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی کے لئے انٹرویورواں برس فروری ماہ میں لیاگیاتھا ۔ اسوقت کی موجودہ انتظامیہ کے کچھ لوگوں پر جیب گرمانے اور اقربا پروری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ بحالی کولیکر ایک گروپ کینسل کرانے تودوسرا گروپ اسی پینل پر بحالی لیٹر جاری کرنے کولیکر آمنے سامنے تھا ۔ جی بی کی تین روز قبل ہونے والی میٹنگ میں ممبران کے مابین گرما گرم بحث بھی ہوئی تھی۔ منسوخی کے بعد ماحول گرمانے کے بھی اثار ہیں ۔
Body:
مرزاغالب کالج گیامیں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے اشتہار اور امیدواروں کا انٹرویو وغیرہ سمیت تمام ضروری کارروائی مکمل ہوئے تقریبا چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ چوبیس فروری کو آخری انٹرویو کاعمل مکمل ہواتھا لیکن اسوقت منتظمہ کی جانب سے منتخب امیدواروں کی فہرست شائع ہوتی اس سے قبل ہی ایک فہرست وائرل ہوگئی تھی جس میں کالج منتظمہ کے کچھ رشتہ دار اور انکے چہیتوں سمیت اساتذہ کے رشتہ داروں کانام شامل تھا ۔ اسی کے بعد سے بحالی پر تلوار لٹکی ہوئی ہے ۔وائرل فہرست میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایکسپرٹ کے ذریعے سلیکٹ کئے گئے باصلاحیت امیدواروں کو درکنار کرتے ہوئے رشتہ داروں اور چہیتوں کے نام کو فائنل کردیاگیا ہے ، اسی کولیکر شہرمیں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا اور ہر کوئی انتظامیہ کے اس رویہ پرتنقید کررہاتھا ۔ اسسٹنٹ پروفیسرز کی بحالی کولیکرسابق سکریٹری کو اپنی کرسی گنوانی پڑی تھی ۔ موجودہ سکریٹری سیدعارفین شبیع شمسی نے چارج لینے کے بعد اسی کشمکش میں مبتلا تھے کہ انٹرویو کو رد کیا جائے یا پھر اسی لسٹ کومنظوری دے دی جائے ۔ کیونکہ گورننگ باڈی کاایک گروپ جنکے رشتے داروں یا چہیتوں کا اسسٹنٹ پروفیسرز کے پینل میں نام نہیں آیاتھا وہ گروپ چاہتا تھا کہ انٹرویو رد ہوجائے اورپھر سے انٹرویو کاعمل ہوتاکہ انکے رشتہ داروں کی بحالی ہوسکے ۔جبکہ دوسرا گروپ جنکے رشتہ داروں اور چہیتوں کانام پینل میں آگیا تھا وہ گروپ چاہتا تھا کہ انٹرویو رد نہیں ہوتاکہ انکے رشتہ داروں وچہیتوں کی بحالی یقینی ہوجائے ۔ سکریٹری اس معاملے کولیکر گورننگ باڈی میں انٹرویو کو رد کرنے کی تجویز پیش کرنے پرغور کرنے کی بات کہ رہے تھے ۔اخیر کار پیر کی شام کو بحالی کوکینسل کرنے کافیصلہ میٹنگ کے بعدلے لیاگیا ہے Conclusion:کالج کے ایجوکیشنسٹ شفیق الرحمن نے بتایا کہ گورننگ باڈی کی میٹنگ میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ اسسٹنٹ پروفیسرزکی بحالی کے لئے جوبھی کاروائی عمل میں آئی ہے اسے منسوخ کرکے پھر سے شفاف ومنصفانہ طریقے سے بحالی کی کاروائی کوعمل میں لایاجائے اور اسکے لئے اشتہارات بھی نکالے جائیں گے ۔ گورننگ باڈی کے تمام افراد کے صلاح ومشورہ پرانٹرویو پینل کاسلیکشن کیاجائے گا اور ویڈیوگرافی کی نظر میں امیدواروں کے انٹرویو ہونگے ، باصلاحیت اساتذہ کی ایک بڑی کھیپ کالج کو دستیاب کرائی جائیگی
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.