ETV Bharat / state

Judicial Services Examination بہار جوڈیشیل امتحان 2022 میں اقلیتی طلبہ کی نمایاں کامیابی - بہار کے ضلع گیا میں ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی

بہار جوڈیشیل سروس امتحان 2022 میں مسلم اسٹوڈنٹس نے بھی کامیابی حاصل کی ہے، ان میں ضلع گیا میں واقع ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی کے شعبہ قانون کے ٹیچر احسان بھی شامل ہیں۔ Judicial Services Examination

بہار جوڈیشیل امتحان 2022میں مسلم طلبہ کے نمایاں کارنامے

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 1:53 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں واقع ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی میں زیرتعلیم طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔بہار جوڈیشیل امتحان 2022 میں اکثریتی اسٹوڈنٹس کے ساتھ مسلم اسٹوڈنٹس نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔Minority Students Rank Well In Judicial Services Examination

اس میں سینٹرل ساوتھ بہار یونیورسیٹی کے کامیاب 20طالب علموں میں تین مسلم طالب علموں کامیاب ہوئے ہیں ۔یونیورسیٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر محمد مدثر عالم نے بتایا کہ یونیورسٹی کے اسکول آف لاء اینڈ گورننس (SLG) کے ٹیچر ڈاکٹر احسان رشید بھی امتحان پاس کیا ہے۔ اس کے علاوی صدف مصطفی ، معیز اور دیگر نے 31 واں بہار جوڈیشل سروس امتحان 2022 پاس کیا ہے ۔

لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کی کامیابی پر یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ان کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ انہیں کامیابی ملی ہے جسکے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

رجسٹرار کرنل راجیو کمار سنگھ نے بھی طلباء کی کامیابی پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ اسکول آف لاء اینڈ گورننس کے ڈین اور ہیڈ سنجے پرکاش سریواستو نے طلباء کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی محنت کے نتیجہ خیز نتائج پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Narottam Mishra on Aamir Khan مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی عامر خان کو نصیحت

سریواستو نے کہا کہ طلباء نے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنے لئے بلکہ اسکول آف لاء اینڈ گورننس کے ساتھ یونیورسٹی کا بھی سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ کامیاب طلباء اپنی کامیابی کا سہرا اپنی یونیورسٹی کے فراہم کردہ وسائل اور پروفیسرز کی موثر رہنمائی کو قراردیا ۔

احسان رشید نے بتایاکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے سینٹرل یونیورسیٹی کے شعبہ لاء میں پڑھاتے تھے انہوں نے بھی اس مرتبہ امتحان دینے کا ارادہ کیا اور انہیں کامیابی ملی ،

واضح رہے کہ مسلم طلباء بھی عدالتی خدمات کے امتحانات کے علاوہ طلباء معروف قانون کے اداروں میں ملازمتیں حاصل کرنے اور بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی فنڈڈ فیلوشپس حاصل کرنے کے قابل ہورہے ہیں Minority Students Rank Well In Judicial Services Examination

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.