ETV Bharat / state

Bihar Minority Welfare Minister: بہار اقلیتی وزیر محمد زماں خان نے چین پور بلاک پرمکھ دفتر کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jan 23, 2022, 6:17 PM IST

Updated : Jan 23, 2022, 8:02 PM IST

بہار اقلیتی امور کے وزیرزماں خان MINORITY WELFARE MINISTER ZAMAN KHAN نے کہا کہ میں چین پور کی ترقی کے لیے کمربستہ ہوں۔ وزیر بننے کے بعد پہلی بار چین پور بلاک دفتر آیا ہوں اور آج مجھے بلاک پرمکھ دفتر کے افتتاح کا موقع ملا۔ Bihar Minority Welfare Minister

محمد زماں خان
محمد زماں خان

بہار حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر محمد زماں خان MINORITY WELFARE MINISTER ZAMAN KHAN اپنے آبائی علاقہ چین پور پہنچے۔ ساتھ ہی انہوں نے بلاک آفس میں واقع مرکزی دفتر کا افتتاح اور معائنہ کرنے کے بعد عوامی نمائندگان کے ایک اجلاس سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر نے عوامی نمائندوں کو جیت کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تمام عوامی نمائندے مل کر چین پور کی ترقی میں ایماندی سے کام کریں۔

محمد زماں خان

انہوں نے کہا کہ چین پور ترقی کی نئی جہت اسی وقت حاصل کرے گا جب مقامی عوامی نمائندے تعاون کریں گے۔ تعاون کے بغیر ترقی کو تیز رفتاری کی طرف نہیں لے جایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں چین پور کی ترقی کے لیے ہر طرح سے تیار ہوں۔ وزیر بننے کے بعد پہلی بار چین پور بلاک دفتر آیا ہوں۔ آج بلاک پرمکھ دفتر کے افتتاح کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افتتاح کے اس موقع پر عوام سے ملنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ وزیر نے چین پور پرمکھ مدھوبالا دیوی اور ڈپٹی پرمکھ نیئر انصاری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ یہ دونوں پنچایت سمیتی کے تمام ممبران کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے اور عوام کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کے تئیں حساس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاک آفس سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا جن افسران کے خلاف شکایت موصول ہوتی ہیں تو ان کے حلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس لیے بہتر ہے کہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں۔ بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین پور میں اعلیٰ تعلیم کی کمی کو دور کرنے کے لئے متعدد اقدام اٹھائے جائیں گے۔

اس موقع پر چین پور بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اعجاز الدین احمد چین پور سرکل آفیسر پریندر کمار سنگھ کے ساتھ بلاک آفس کے دیگر ملازمین اور نو منتخب عوامی نمائندے موجود تھے۔

Last Updated : Jan 23, 2022, 8:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.