ETV Bharat / state

گیا: قرض کی رقم واپس لینے میں محکمۂ اقلیتی فلاح کو پریشانیوں کا سامنا - minority loan scheme amount is not being received in gaya

ضلع گیا میں کورونا وبا کی وجہ سے تجارت پر پڑے اثرات کے سبب وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کی رقم وصولی میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گیا: قرض کی رقم واپس لینے میں محکمہ اقلیتی فلاح کو پریشانیوں کا سامنا

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 11:24 AM IST

ریاست بہار میں اقلیتی طبقے کے لیے حکومت کا اہم منصوبہ وزیراعلیٰ اقلیتی قرض اسکیم ہے۔ اہم اس لیے ہے کہ اس اسکیم کے تحت بے روزگار اقلیتی مرد و خواتین کو روزگار قائم کرنے کے لئے ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک چھ فیصدی شرح سود پر قرض ملتا ہے۔ لیکن اب قرض کی رقم واپس لینے میں محکمۂ اقلیتی فلاح کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گیا: قرض کی رقم واپس لینے میں محکمہ اقلیتی فلاح کو پریشانیوں کا سامنا

ضلع گیا میں گزشتہ تین برسوں میں تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم ہوگئی ہے جس میں گیا میں ہر ماہ چار لاکھ روپے کی ریکوری ہوتی تھی تاہم اب ہر ماہ ایک لاکھ روپے تک قرض کی رقم واپس ہورہی ہے۔

دراصل گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں کورونا کی وجہ سے قرض کی رقم سے تجارت کرنے والوں کی تجارت پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر تجارت کرنے والے افراد قرض در قرض میں ڈوب گئے ہیں اور اب انہیں رقم واپس کرنے میں بے حد پریشانیوں کا سامنا ہے کیونکہ ان کا ہر ماہ کا بجٹ متاثر ہوچکا ہے جس کی وجہ سے وہ قرض کی رقم واپس نہیں کرپارہے ہیں۔

محکمۂ اقلیتی فلاح کے مالیاتی کارپوریشن کی طرف سے گیا میں قرض کی رقم وصولی کے لیے دو اسٹاف بحال ہیں۔ محمد نیاز کہتے ہیں کہ 'کورونا کی وجہ سے قرض کی رقم کی وصولی میں بڑی مشکل ہے۔ کچھ مستفدین صحیح عُذر پیش کرتے ہیں جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو جان بوجھ کر رقم نہیں لوٹا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ کورونا وبا سے پہلے ٹھیک ٹھاک تھا اب وصولی میں زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔'

عبد الحلیم کہتے ہیں کہ 'تجارت کے لحاظ سے حالات بہتر نہیں ہیں۔ پیسوں کی وصولی تو ہورہی ہے لیکن جتنی رقم پہلے وصولی ہوتی تھی اس سے گراف میں کمی واقع ہوئی ہے پہلے ہر ماہ چار لاکھ روپے واپس ہوجاتے تھے۔ کچھ قرض دار ایسے ہیں جن کے پاس سنہ 2014 سے رقم ہے لیکن وہ جمع نہیں کررہے ہیں لیکن اب ان کے لیے محکمہ بھی سخت کارروائی کرنے کی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: گیا: سابق فوجی کے بیٹے کا اغوا، پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ

واضح رہے کہ ضلع گیا میں سنہ 2017 سے اب تک 450 لوگوں کو قرض کی رقم دی گئی ہے۔ ضلع اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے تقسیم ہوئے ہیں۔ مالیاتی کارپوریشن کی طرف سے قرض ملنے کے چھ ماہ کے بعد ہر تین ماہ پر رقم کے مطابق قسط کی رقم بذریعہ چیک یا پھر نقد رقم وصولی جاتی ہے۔ گیا میں پچاس سے زیادہ افراد ہیں جو قرض کی رقم برسوں سے ادا نہیں کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.