ETV Bharat / state

Man Arrested for kidnapping Minor Girl: تیرہویں شادی کیلئے نابالغ کا اغوا، ملزم گرفتار - نابالغ کو اغوا کرنے والا شخص گرفتار

نابالغ کے اغوا کیس میں گرفتار ملزم نے یکے بعد دیگرے اپنی 12 بیگمات کے بارے میں بتانا شروع کیا تو پولیس بھی حیران رہ گئی۔ ملزم کے انکشاف کے بعد پولیس نے اس کی سات بیویوں سے پوچھ گچھ کی۔ سب نے ایک ہی جواب دیا، مجھے نہیں معلوم کے میری سوتن بھی ہے۔ Minor Girl Kidnaped for Thirteenth Marriage, Accused Arrested

تیرہویں شادی کے لیے نابالغ کا اغوا، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 10:20 PM IST

کشن گنج: بہار کے ضلع کشن گنج کے کوچادھامن تھانہ علاقے کے انارکلی گاؤں کے رہائشی ایک شخص نے ایک نہیں بلکہ 12 شادیاں کی ہے، وہ بھی دھوکہ دہی سے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس کی کسی بیوی کو اپنے سوتن کے بارے میں جانکاری نہیں ہے۔ یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نے ملزم کو ایک نابالغ لڑکی کے اغوا کیس میں گرفتار کیا، حالانکہ وہ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ Minor Girl Kidnaped for Thirteenth Marriage, Accused Arrested

بتایا جاتا ہے کہ ملزم کا نام شمشاد ہے جو چھ سال سے مفرور تھا۔ شمساد کی 12 بیویاں ہیں، لیکن کسی بیگم کو نہیں معلوم کہ اس کی سوتن بھی ہے، اس کے بعد بھی 8 دسمبر 2015 کو شمساد نے شادی کی نیت سے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کر لیا تھا حالانکہ اسی سال پولیس نے مغوی نابالغ کو کشن گنج سے بازیاب کر لیا تھا لیکن ملزم شمشاد فرار ہوگیا تھا۔

گرفتاری کے بعد جب پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کئی انکشافات کیے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ اب تک 12 لڑکیوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنسا کر شادی کرچکا ہے۔ ہر بار وہ خود کو بیچلر بتا کر نئی لڑکی سے شادی کرتا ہے۔ دریں اثنا 2015 میں بھی اس نے انگڑھ تھانہ علاقے کے بجوار گاؤں کی رہائشی ایک نابالغ کو اغوا کیا اور اس سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے نابالغ کو کشن گنج کے ایل آر پی چوک کے قریب سے بازیاب کرلیا اور ملزم فرار ہوگیا۔ تب سے وہ مفرور تھا۔

وہیں معاملے کی جانچ میں لگے پولس افسر شنکر سمن سوربھ نے بتایا کہ اغوا شدہ لڑکی کے والد نے شمساد کو نامزد ملزم بنایا تھا۔ جس کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے ماری کی جارہی تھی۔ اب آخر کار ہفتہ کو اسے بہادر گنج تھانہ علاقے کے کویڈانگی گاؤں سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے 12 لڑکیوں سے شادیاں کر رکھی ہیں۔ Minor kidnap for thirteenth marriage, accused arrested

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کی سات بیویوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ سب کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ تقریباً چھ سال بعد پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پولیس اب 12 شادیاں کرنے والے اس شخص کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.