ریاست بہار کے ضلع سارن کے بھگوان بازار تھانہ علاقے میں ڈاکوؤں نے ایک ڈاکٹر کے مکان سے لاکھوں روپے کی املاک لوٹ لی ہے۔
پولیس ذرائع نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ جمعہ کی دیر رات چار پانچ کی تعداد میں ڈاکوؤں نے ہومیو پیتھی ڈاکٹر کے کے بوس کے گھر پر دھاوا بولا۔ اس کے بعد ڈاکوؤں نے ہتھیار کا خوف دیکھا کر اہل خانہ کے افراد کو قبضے میں لے لیا اور لاکھوں روپے کی املاک لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درج ایف آئی آر میں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ رات کے گیارہ سے بارہ کے درمیان پولیس کی وردی میں پہنچےایک ڈاکو نے گھر کا دروازہ یہ کہا کر کھلوایا کہ وہ بھگوان بازار تھانے سے آئے ہیں اور گھر میں غیر قانونی ہتھیار ہونے کی انہیں اطلاع موصول ہوئی ہے۔
جس کے بعد اس نے گھر کا دروازہ کھول دیا۔ اس کے بعد ڈاکو گھر کے اندر آ گئے اور ہتھیار کی نوک پر گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا، زیورات نقدی، تین موبائل فون اور کچھ ضروری ریکارڈ لوٹ لیے اور گھر کا دروازہ باہر سے بند کر کے فرار ہو گئے۔
ڈاکوؤں کے جانے کے بعد اہل خانہ کے شور مچانے پر پڑوسیوں نے دروازہ کھولا۔
واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور گھر سے ایک کارتوس برآمد کیا ہے۔ پ
ولیس گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔