ETV Bharat / state

ہند-نیپال سرحد پر وطن واپسی کی چاہ میں جمع ہوتے مہاجر مزدور - ہہار

وطن جانے کی چاہ میں سرحد پر پہنچنے کے بعد بھی ملک واپسی کا یہ چھوٹا سا راستہ پار کرنا اتنا آسان نہیں بلکہ انہیں لمبا انتظار اور کئی طرح کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہند-نیپال سرحد
ہند-نیپال سرحد
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 2:03 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ کے جوگبنی میں واقع ہند نیپال سرحد پر روزانہ سینکڑوں لوگ اپنے وطن واپس جانے کی چاہ میں جمع ہوتے ہیں، جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر شہروں میں پھنس گئے تھے اور دیگر وہاں سے خصوصی گاڑیوں کے ذریعہ واپس لوٹنے کے بعد قرنطیہ مراکز میں رکھے گئے تھے۔

لیکن اب قرنطیہ مراکز میں جن لوگوں کی میعاد پوری ہوتی جارہی ہے وہ اسی طرح سرحد پر جمع ہوتے ہیں تاکہ وہ اپنے وطن نیپال واپس لوٹ سکیں۔

واپسی کی چاہ میں جمع ہوتے مہاجر مزدور

لیکن سرحد پر پہنچنے کے بعد بھی ملک واپسی کا یہ چھوٹا سا راستہ پار کرنا اتنا آسان نہیں بلکہ انہیں لمبا انتظار اور کئی طرح کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سرحد پر موجود سرکاری ملازمیں قطار میں کھڑے ان لوگوں کی فہرست تیار کرتے ہیں اور یہ فہرست نیپال کے افسران کو روانہ کی جاتی ہے جہاں موصول شدہ فہرست کی تصدیق کی جاتی ہے اس کے بعد ایس ایس بی کی موجودگی میں قطار بند طریقے سے سرحد پار کرانے کا عمل شروع ہوتا ہے۔

سرحد پار کرنے والوں کی فوٹو گرافی بھی کی جاتی ہے۔ بلا روک ٹوک سرحد پار کرنے کے عادی کئی لوگ اس مرحلہ سے پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیپال ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں بھارتی باشندوں کو آنے جانے میں ویزا کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی روک ٹوک ہے لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے سرحد سیل کرد گئی ہے اور ہر آنے جانے والوں کو اس طرح کے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

یعنی سرحد پر کورونا کے قہر کا اثر بھی ہے اور لیپو لیکھ، کالا پانی اور لمپیا دھورا خطے کو لے کر بھارت-نیپال کے درمیان ہوئے کھڑے تنازعہ کی تلخی کا اثر بھی یہاں محسوس کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.