ETV Bharat / state

سیتامڑھی: رکن اسمبلی کا قابل ستائش کام

ریاست بہار کے بیشتر حصوں میں سیلاب کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سیتامڑھی : رکن اسمبلی کا قابل ستائش کام
سیتامڑھی : رکن اسمبلی کا قابل ستائش کام
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 8:20 PM IST

ضلع سیتامڑھی میں بھی سیلاب کا قہر جاری ہے، جہاں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے۔

سیتامڑھی : رکن اسمبلی کا قابل ستائش کام

یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی امت کمار، ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

یہاں سیلاب کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔ ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں جو مدد کے لیے اپنے اپنے گھروں کی چھت پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

کانگریس کے رکن اسمبلی امت کمار سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں اور لوگوں کو نشیبی علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے ایس ڈی آر ایف کی مدد سے تقریباً دو درجن خاندان کے اہل خانہ کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے:موتیہاری: سیلاب متاثرہ نوجوان کی ڈی ایم نے بچائی جان

تاہم یہ ان کی پہلی کوشش نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی گذشتہ سال آنے والے سیلاب کے دوران بھی لوگوں کی مدد کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.