ETV Bharat / state

ارریہ: سیلاب سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:13 AM IST

ارریہ میں ضلع کلکٹر کی جانب سے ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سیلاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارریہ: سیلاب سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سیلاب سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران میٹنگ میں آفات محکمہ سے وابستہ تمام اعلیٰ افسران موجود تھے۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے ضلع کے اعلی عہدیداروں سے کہا کہ 'ضلع میں جہاں بھی پل پلیا، ندی کا پشتہ اور خستہ حال سڑک ہے اسے برسات سے قبل ہی درست کرالیا جائے۔'

میٹنگ کے دوران اعلی افسران نے بتایا کہ ضلع میں کل 9 موٹر بوٹ ہے، اس کے علاوہ انچل بلاک سے 6 موٹر بوٹ حاصل کرنے کے لئے درخواست دی گئی ہے، ضلع کو اس وقت 250 ناؤں کی ضرورت ہے، ضلع میں کل دس تربیت یافتہ غوطہ خور موجود ہیں۔

وہیں میٹنگ میں موجود اعلی عہدیداروں سے ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس وقت ضلع میں کہیں بھی آتشزدگی کا معاملہ پیش آئے تو اسے ترجیحی طور پر مدد کریں، ساتھ ہی شہر اور دیہی علاقوں میں اونچے مقامات کی نشاندہی کریں اور جلد از جلد مکان تعمیر کرائیں تاکہ سیلاب کے وقت کسی طرح کی کوئی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس بار سیلاب آنے سے قبل مختلف بلاک و پنچایت میں بیداری مہم کے تحت ریلی نکالی جائے گی اور لوگوں کو الرٹ کیا جائے گا، اس کے علاوہ جن علاقوں میں پل پلیا اور ڈائیورسن کا کام اب تک مکمل نہیں ہوا ہے اسے سیلاب سے قبل ہر حال میں مکمل کرلیں، ہر وارڈ کے نالے کی صفائی کو یقینی بنائیں، ساتھ ہی چوک چوراہوں پر لگے گندگی کے انبار کی صفائی جلد از جلد کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.