ETV Bharat / state

بدھ پورنما کے دوران حفاظتی انتظامات سے متعلق میٹنگ - گیا

بودھ گیا میں 17 اور 18 مئی کو بدھ پورنما کے موقع پر دو روزہ سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا۔

بدھ پورنما کے دوران حفاظتی انتظامات کے متعلق میٹنگ
author img

By

Published : May 17, 2019, 5:23 PM IST

گیا کے بودھ گیا میں کمشنر ٹی این بندیشوری کے زیر قیادت ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کا مقصد بدھ پورنما کے موقع پر حفاظتی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کرنا تھا۔

بدھ پورنما کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی عقیدت مند بڑی تعداد میں بودھ گیا آتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کال چکر میدان اور چرلنڈ پارک میں عقیدت مندوں کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل اور مانسٹری میں عقیدت مند قیام کرتے ہیں۔

اس موقع پر ہوٹل کے عہدے داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر اس مقام پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگوائیں جہاں بودھ مذہب کے ماننے والے قیام کریں گے۔

اس کے علاوہ بھی خصوصی احتیاط برتی جائے اور ہر مشتبہ شخص اور حرکت پر نظر رکھی جائے۔

واضح رہے کہ سنہ 2013 میں بودھ گیا میں مہابودھی مندر سمیت کئی مقامات پر بم دھاکہ کیے گئے تھے۔

میٹنگ میں کمشنر ٹی این بندیشوری کے علاوہ ایس ایس پی راجیو مشرا، سی ٹی ایس پی سشیل کمار، بی ٹی ایم سی کے سکریٹری این دورجے کے علاوہ بودھ گیا کے مختلف وزارتوں کے عہدے دار موجود تھے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.