ETV Bharat / state

Prashant Kishor Meets Nitish Kumar: نتیش کمار اور پرشانت کشور کی ملاقات سے قیاس آرائیاں تیز

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 1:38 PM IST

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران پرشانت کشور کے ساتھ اپنی ملاقات کی توثیق کی اور کہا کہ اس کا کوئی سیاسی مطلب نہیں نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور اگر انہوں نے ان سے ملاقات کی ہے تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ Prashant Kishor-Nitish Kumar Meeting Sparks Political buzz

قیاس آرائیاں تیز
قیاس آرائیاں تیز

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور انتخابی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور کے درمیان بند کمرے میں ہونے والی ملاقات کی بابت سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا۔

نتیش کمار نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران پرشانت کشور کے ساتھ اپنی ملاقات کی توثیق کی اور کہا کہ اس کا کوئی سیاسی مطلب نہیں نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشور کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور اگر انہوں نے ان سے ملاقات کی ہے تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔Bihar CM Nitish Kumar, Prashant Kishor's Close Door Meeting

پرشانت کشور نے جمعہ کو نئی دہلی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ اپنی ملاقات کو صرف ایک خیرسگالی ملاقات قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ نتیش کمار کا احترام کیا ہے، جنہوں نے ہمیشہ انھیں اپنا پیار اور آشیرواد دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کشواہا اور نتیش کی ملاقات: کیا بہار میں نئی سیاست کی دستک ہے؟

انہوں نے کہا، ’نتیش کمار کا اس سال جنوری میں کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تھا تو میں ان کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ان سے ملا۔ نتیش کمار نے مجھے پچھلے سال بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد فون کیا تھا۔ یہ صرف ایک رسمی ملاقات تھی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.