ETV Bharat / state

گیا: ماہ محرم میں یوم عاشورہ کی فضیلت - Muslims should perform all the duties of Muharram at home

گیا میں پولیس لائن مسجد کے امام و خطیب مولانا شبیر رضا اشرفی نے محرم الحرام کے موقع پر یوم عاشورہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 'یوم عاشورہ کا دن بڑا ہی مہتمم بالشان اور عظمت کا حامل دن ہے' اس کا شمار تاریخ کے عظیم واقعات میں ہے۔

گیا: محرم الحرام میں یوم عاشورہ کی فضیلت

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 7:19 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں پولیس لائن مسجد کے امام و خطیب مولانا شبیر رضا اشرفی نے محرم الحرام کے موقع پر یوم عاشورہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یوم عاشورہ کا دن بڑا ہی متبرک اور عظمت کا حامل دن ہے، اس کا شمار تاریخ کے عظیم واقعات میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'حدیث نبوی میں ہے کہ 'اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان المبارک کے بعد سب سے اہم اور متبرک اور فضیلت والا روزہ یوم عاشورہ کا روزہ ہے'۔

ویڈیو

یوم عاشورہ کے دن اگر کوئی صدقہ و خیرات کرتا ہے تو پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ 'اللہ تبارک و تعالی اس کے عوض میں سات گنا ثواب عنایت کرتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے محبت کرنے والے تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ اس دن کثرت سے نوافل کا اہتمام کریں، اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، رب کی بارگاہ میں گڑگڑائیں، روزہ رکھیں اور ذکر و اذکار کرتے ہوئے توبہ و استغفار کریں، غریب و بے سہاروں کی مدد کریں، ساتھ ہی اپنی عبادت میں کورونا وائرس سے پوری انسانیت کی حفاظت اور صحت وتندرستی کی دعاء کریں۔

مولانا شبیر نے عاشورہ کے دن لہب و لعب میں وقت گزارنے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وقت بڑا قیمتی ہے، اپنی بخشش و نجات کے لئے رب کریم کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوں، عاشورہ کی اتنی فضیلت ہے جسے چند منٹوں یا چند گھنٹوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.