ETV Bharat / state

ارریہ کے 30 مراکز پر میٹرک امتحانات شروع - bihar examination board patna

بہار کے ضلع ارریہ میں رواں برس 2020 کے میٹرک کا امتحان آج ضلع کے 30 مراکز پر سخت نگرانی میں شروع ہو گیا ہے۔

ارریہ کے 30 مراکز پر میٹرک امتحانات شروع

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:21 PM IST

ارریہ سب ڈویژن میں 16 اور فاربس گنج سب ڈویژن میں 14 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں۔ ارریہ سب ڈویژن میں طالبات کے لیے 10 اور طلبا کے لیے 8 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں۔

ارریہ کے 30 مراکز پر میٹرک امتحانات شروع

ارریہ میں پہلی نشست کے امتحان میں کل 11 ہزار 640 طلبا و طالبات شامل ہو رہے ہیں تو وہیں دوسری نشست میں 12 ہزار 135 طلبا و طالبات شامل ہونگے۔

ضلع تعلیمی محکمہ کی جانب سے تمام مراکز پر کل 1189 مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔ ہر ایک امتحان مراکز پر ایک مجسٹریٹ کے علاوہ پولس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

بہار اگزامینشن بورڈ پٹنہ کے ذریعہ دی گئیں ہدایات پر امتحانات کو صاف و شفاف اور نقل سے پاک ماحول میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے ویڈیو گرافی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

امتحان مراکز پر طلبا کو کسی بھی طرح کے الیکٹرانک سامان، موبائل فون یا کسی بھی طرح کے کاغذات لانے پر پابندی لگائی گئی ہے ساتھ ہی طلبا کو جوتا چپل کھول کر امتحان گاہ میں جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

میٹرک امتحان 17 فروری سے 24 فروری تک دو نشستوں ہو رہے ہیں۔پہلی نشست کے امتحان ختم ہونے پر طالبات پرجوش نظر آئیں اور اطمنان بخش پرچہ لکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

مثالی اسکول ارریہ بازار کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد نے کہا کہ امتحان پر امن ماحول میں ہو رہے ہیں۔ یہاں کسی طرح کی کوئی بدعنوانی نہیں ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی اعلیٰ افسران معائنہ کے لیے آ رہے ہیں۔

طلبا کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے فوراً پولس کے حوالے کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.