گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع کے گورارو ریلوے اسٹیشن پر افواہ کی وجہ سے مہابودھی ایکسپریس میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا، اسٹیشن پر موجود ریلوے اہلکاروں کی دانشمندی کی وجہ سے حالات پر قابو پایا گیا اس دوران دو گھنٹے تک ٹرین اسٹیشن پر رکی رہی۔ Rumors Of Fire In Mahabodhi Express In Gaya
اطلاعات کے مطابق گیا اسٹیشن سے دلی تک جانے والی مہابودھی ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے روانہ ہوئی تاہم ضلع کے گورارو ریلوے اسٹیشن پر پہنچتے ہوئے انجن سے دو کونچ کے بعد جنرل کونچ میں یہ افواہ پھیل گئی کہ ٹرین میں آگ لگ گئی ہے اس دوران جنرل کونچ میں سراسیمگی پھیل گئی اور مسافر چیخ پکار کرنے لگے تبھی ایک شخص چلتی ٹرین سے کود گیا جس کے بعد دیکھتے دیکھتے کئی مسافر ٹرین کود گئے اس دوران کئی مسافروں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں حسن اتفاق ٹرین اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے قریب تھی جسکی وجہ سے ٹرین کی رفتار دھیمی ہوگئی تھی اگر تیز رفتار میں ٹرین ہوتی تو کئی کی جان بھی جاسکتی تھی ۔ Rumors Of Fire In Mahabodhi Express In Gaya
اس حوالے سے مہابودھی ایکسپریس سے دہلی جا رہے محمد جاوید نے بتایا کہ اچانک مسافروں نے آگ لگنے کی باتیں شروع کر دیں۔ اس افواہ کے درمیان دوسرے لوگوں کی طرح اس نے بھی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ یہ واقعہ گورارو اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ جبکہ ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے سے اس کے بیٹے کا پیر ٹوٹ گیا ہے حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ افواہ پھیلانے والا شخص کون تھا ،مقامی باشندہ اسفر کے مطابق دوگھنٹے بعد ٹرین گورارو اسٹیشن سے روانہ ہوئی ہے جنرل کونچ میں شارٹ سرکٹ ہونے کی بھی بات سامنے آئی ہے ۔
اس سلسلے میں آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ مہابودھی ایکسپریس کے کوچ کے پینل میں بدبو آ رہی تھی۔ ٹرین کی زنجیر کھینچ کر ٹرین کو روک دیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ یہ افواہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی اور اگر ٹرین تیز رفتار میں ہوتی تو درجنوں لوگوں کی جانیں بھگدڑ کا شکار ہو سکتی تھیں ۔ Rumors Of Fire In Mahabodhi Express In Gaya
یہ بھی پڑھیں : Khanqah in Gaya گیا کی ایک ایسی خانقاہ، جہاں عقیدت کے ساتھ پہنچتا ہے ہندو طبقہ