دارالحکومت پٹنہ کے پالی گنج سب ڈویژنل اسپتال کے باہر بڑی مقدار میں دوائیں پھینکی گئی ملی۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ تحقیقات کر کارروائی کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پالی گنج سب ڈویژنل ہسپتال کیمپس میں بڑی مقدار میں دوائیں پھیکے جانے کا معاملہ روشنی میں آنے کے بعد سے مسلسل اسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔
اسپتال کے احاطے میں پھیکی گئی دواؤں میں البینڈازول ، آئرن ، فولک ایسڈ ، فیرس سلفیٹ جیسی دوائیں موجود ہیں۔ حالانکہ یہ تمام دوائیاں ایکسپائری ڈیٹ میں بھی نہیں ہیں۔ ان دواؤں کو کون اور کیوں پھیکا ہے اس کا جواب ہسپتال انتظامیہ کے پاس بھی نہیں ہے۔
اس تعلق سے دوا اسٹور کیپر نے بتایا کہ پھیکی گئی تمام دوائیاں ہسپتال کی ہے، ان دواؤں کا تقسیم آشا ورکر دیہی علاقے میں کرتی ہیں۔ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے ۔
پالی گنج ایڈیشنل سب ڈویژنل آفیسر راکیش کمار نے کہا کہ دوائی پھینکنے کے بارے میں میڈیا سے معلومات حاصل ہوئی ہے ۔ بلاک ہیلتھ منیجر کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ تحقیقات میں قصوروار پائے جانے والے تمام افراد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔