ETV Bharat / state

Defamation Case منوج کمار جھا اور چترنجن گگن کو ضمانت ملی

آر جے ڈی کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ منوج جھا اور ترجمان چترنجن گگن نے آج بہار کے پٹنہ کی ایک خصوصی عدالت میں ہتک عزت کی شکایت کے معاملے میں خودسپردگی کر دی، جہاں سے بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ Defamation Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 10:42 AM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ منوج جھا اور ترجمان چترنجن گگن نے آج بہار کے پٹنہ کی ایک خصوصی عدالت میں ہتک عزت کی شکایت کے معاملے میں خودسپردگی کر دی، جہاں سے بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے مقدمات کی سماعت کے لیے قائم کی گئی پٹنہ بیہیویرل کورٹ میں واقع اسپیشل کورٹ کے جج آدی دیو کی عدالت میں ایک عرضی دائر کرکے آر جے ڈی کے دونوں لیڈروں کی جانب سے خودسپردگی کرنے کے ساتھ ہی ضمانت پر رہا کئے جانے کی درخواست کی گئی تھی۔ خصوصی عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے دونوں لیڈروں کو دس دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے کے ساتھ اتنی ہی رقم کے ایک ایک ضمانت داروں کا بونڈ پیپر داخل کرانے کے بعد ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

پیش کردہ شکایت ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کی شکایت پر مقدمہ نمبر 1427 C/2017 کے طور پر درج کی گئی تھی۔ اس معاملے کی تحقیقات کے بعد 01 جولائی 2022 کو تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت معاملے کو پہلی نظر میں درست پاتے ہوئے دونوں لیڈروں کی موجودگی کے لیے سمن جاری کیا گیا تھا، الزام کے مطابق پریس کانفرنس میں دونوں ترجمانوں نے مبینہ طور پر مسٹر سشیل کمار مودی کے قبضے میں بے نامی جائیداد اور غیر قانونی طور پر قبضے کی جائیداد ہونے کے بارے میں بات کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Manish Sisodia Defamation Case سسودیا ہتک عزت کیس میں منوج تیواری کی اپیل سپریم کورٹ میں مسترد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.