ETV Bharat / state

Murder in Kishanganj بہار میں دو انچ زمین کے لیے بڑے بھائی کا قتل - بہار میں بڑے بھائی کا قتل

بہار کے کشن گنج میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے رحمت پاڈا میں ایک بھائی نے جائیداد کے تنازع کو لے کر اپنے بڑے بھائی کا قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔' man Kills Elder brother in Bihar

بہار میں دو انچ زمین کے لیے بڑے بھائی کا قتل

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 6:59 AM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے کشن گنج ضلع میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے بڑے بھائی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ کوچدھامن تھانہ علاقہ کے تحت رحمت پاڈا میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت نسیم عالم (42) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوشاد عالم کا اپنے بڑے بھائی نسیم عالم سے دو انچ زمین پر جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ اتوار کی صبح دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ تاہم مقامی دیہاتیوں نے مداخلت کر کے معاملہ کو ختم کرایا۔ تاہم شام کو نوشاد واپس آیا اور نسیم پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ کوچدھامن پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ "جرم کرنے کے بعد، نوشاد گاؤں سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی بیوی کے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ نوشاد کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Kathua Murder Case کٹھوعہ میں بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی اور بھابی کا قتل

واضح رہے کہ گزشتہ روز اترپردیش کے قنوج ضلع میں ڈیڑھ بیگھہ زمین کی خاطر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس نے قتل کی اطلاع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ حملہ آوروں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مقتول کی اہلیہ نے بتایا کہ حملہ آوروں میں مقتول کا بھائی، بھائی کا بیٹا اور داماد شامل ہیں۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ جس کے بعد پولیس نے متوفی کے لواحقین کی تحریر کی بنیاد پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس معاملے میں دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس نے پیشگی کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.