ETV Bharat / state

سڑک حا دثہ میں بزرگ کی موت ، چار زخمی - بہار

بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے نورنگیا تھانہ علاقہ میں سموار کو سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔

سڑک حا دثہ میں بزرگ کی موت ، چار زخمی
سڑک حا دثہ میں بزرگ کی موت ، چار زخمی
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:39 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ سرحدی ریاست اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع کے ٹھوٹھی باری شہر سے ایک بولیرو پر سوار ہوکرنند لال سونی (80) اپنے کنبہ کے ساتھ والمیکی نگر کے ٹنکی بازار واقع اپنے رشتہ دار وشو ناتھ سونی کے یہاں مذہبی پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے ۔

اسی دوران بگہا پل کے نزدیک بگہا ۔ والمیکی نگر اہم شاہراہ پر بولیرو بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔

ذرائع نے بتایاکہ اس حادثے میں نندلال سونی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کا بیٹا ناگمنی سونی ، بہو نیتو سونی اور پوتی سانو اور ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔

زخمیوں کو علاج کیلئے بگہا سب ڈویژنل اسپتال لایا گیا ہے ۔ بولیرو ڈرائیور کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔

متوفی نندلال سونی حقیقی طور سے بگہا نگر تھانہ کے چکھنی گاﺅں کے باشندہ تھے ۔ بعدمیں وہ اپنے کنبہ کے ساتھ اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع کے ٹھوٹھی باری شہر چلے گئے اور وہاں کپڑے کی تجارت کر تے تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.