پٹنہ : کانگریس کے سنیئر رہنما ملکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ میں آپ کا امیدوار ہوں،انہیں آپ لوگوں نے امیدوار بنایا ہے ۔اگر آپ خود کو فتح کرنا چاہتے ہیں تو مجھے ووٹ کریں۔ کھڑگے نے اس سلسلے میں کئی دلائل بھی پیش کئے.Mallikarjun Kharge Visit Bihar and Appeal For Vote
انہوں نے کہا کہ نہرو خاندان سے میری امیدواری کا تعلق نہیں ہے، کانگریس کے تمام لوگ راہل گاندھی جی کو صدر کے عہدہ پر دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن راہل جی نے بار بار انکار کیا ہے اور کسی عہدے کے بغیر پارٹی اور ملک کی خدمت کرنے کا عزم و ارادہ کیا ہے-
ملکا ارجن کھڑگے نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا اور یہ بھی کہا کہ اگر میں صدر کے عہدے پر فائز ہوا تو 50 فیصد عہدے نوجوان طبقے کو دئے جائیں گے.یہ انتخاب ہمارے اپنے گھر کی بات ہے اسے مدعا نہیں بنانا ہے اور نہ اس انتخاب میں ہمارے کارکنان کچھ ایسا کریں جس سے مخالف پارٹیوں کو مدعا ہاتھ لگے، ہمیں آگے دیکھنا ہے اور ہندوستان بچانے کی لڑائی لڑنی ہے. ہمارا اصل مدعا یہ ہے کہ جو بھی اس عہدے پر آئے وہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑنے کا جذبہ رکھنے والا ہو، میں آنجہانی اندرا گاندھی کے وقت سے کانگریس پارٹی کے لئے خود کو وقف کر دیا ہے، آج بھی وہی بھروسہ اور اعتماد مجھے پارٹی کا حاصل ہے تبھی لوک سبھا سے لیکر راجیہ سبھا تک پارٹی نے مجھے اپوزیشن لیڈر منتخب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Kerala Human Sacrifice case قاتلوں نے جسم کے اعضاء کاٹے اور پکا کر کھا لیے
اس موقع پر کھڑگے نے بی جے پی کے خلاف زبردست حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے ملک کے عوام کو ہر سطح پر فریب دیا، مہنگائی، بے روزگاری سے ملک کا نوجوان پریشان ہیں، کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہے۔
واضح رہے کہ ملکا ارجن کھڑگے اگر کانگریس کے قومی صدر کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو وہ پارٹی کے دوسرے دلت صدر ہوں گے، اس سے قبل بہار کے جگجیون رام کانگریس کے قومی صدر رہ چکے ہیں اور ان کا تعلق بھی دلت طبقہ سے تھا.Malika Arjun Kharge Visit Bihar And Appeal For Vote