ETV Bharat / state

کیمور: سڑک حادثے میں خاتون ہلاک، دو شدید زخمی - کیمور میں خاتون کی موت

کیمور میں ہوئے سڑک حادثہ میں گجرات کے بڑودہ سے اپنے گاؤں لوٹ رہی ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بھٹی گاؤں کے قریب شیر شاہ سوری شاہراہ پر مہنیا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔

کیمور: سڑک حادثے میں ایک خاتون ہلاک، دو شدید زخمی

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 6:37 AM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں گزشتہ روز ہوئے سڑک حادثہ میں گجرات کے بروڑہ سے اپنے گاؤں لوٹ رہی ایک خاتون کی موت ہوگئی اور دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بھٹی گاؤں کے قریب شیر شاہ سوری شاہراہ پر مہنیا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔

وہیں خاتون کے شوہر اور کار ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، جنہیں بہتر علاج کے لئے بنارس ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ روہتاس ضلع کے کراکت رہائشی شکنتلا دیوی اپنے شوہر اور بھائی کے ساتھ گجرات کے بڑودہ سے اپنے بڑے بیٹے سے ملنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ تبھی ان کی کار اوور ٹیک کر رہی ٹرک میں جا ٹکرائی، جس کے بعد شکنتلا دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: گذشتہ بارہ گھنٹوں میں چار عسکریت پسند اور دو جوان ہلاک

حادثہ کی خبر ملتے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے، جن کی مدد سے تمام لوگوں کو باہر نکلا گیا اور خاتون کے شوہر اور ڈرائیور کی حالت تشویشناک دیکھ کر انہیں بنارس ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.