ETV Bharat / state

Gaya By-poll گیا ضمنی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی جیت کا دعویٰ

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 1:32 PM IST

Updated : Nov 2, 2022, 1:52 PM IST

جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری عمر نورانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں پر عوام کو اعتماد ہے۔ گزشتہ ضمنی انتخاب کی طرح ہی اس انتخاب میں بھی جے ڈی یو کے امیدوار کی جیت یقینی ہے۔ By poll Election in Gaya

گیا ضمنی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی جیت کا دعویٰ

گیا: ضلع گیا میں مکامہ اور گوپال گنج کے ضمنی انتخابات موضوع گفتگو ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اپنی جیت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ضلع گیا کے سیاسی جماعتوں کے رہنما ضمنی انتخابات کو لیکر پرجوش ہیں۔ گیا ضلع اور اطراف سے بھی پہنچ کر رہنماء و کارکنان انتخابی مہم میں لگے ہیں۔ مکامہ سیٹ پر آر جے ڈی کی تشہیری مہم کی کمان گیا کے بیلا گنج کے رکن اسمبلی وریاستی وزیر سریندر یادو سنبھالے ہوئے ہیں۔ جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری عمر نورانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں پر عوام کو اعتماد ہے۔ گزشتہ ضمنی انتخاب کی طرح ہی اس انتخاب میں جے ڈی یو کی اتحادی پارٹی کے امیدوار کی جیت یقینی ہے۔ Mahagathbandhan Claims Victory in Gaya by poll Election

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ چونکہ اس مرتبہ جے ڈی یو کانگریس آرجے ڈی سمیت کل سات پارٹیوں کا اتحاد ہے اور مسلم ووٹرز کا اکثریتی ووٹ گزشتہ انتخابات میں آرجے ڈی اور کانگریس اتحاد کو پڑا تھا تاہم اس مرتبہ بھی مسلمانوں کا ووٹ مہا گٹھ بندھن کو پڑے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اپنے بعد مضبوط ہاتھوں میں بہار کی کمان دینا چاہتے ہیں اس لیے وہ نائب وِزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ تیجسوی یادو محنت کررہے ہیں۔ جو بہار کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق ایک سیکولر سیاسی گھرانے سے ہے۔
دراصل ریاست بہار میں بی جے پی سے جے ڈی یو کی علاحدگی کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں حالانکہ یہ ضمنی انتخابات ہیں لیکن اس انتخاب کی گونج اور چرچا پوری ریاست میں ہے، وزیراعلیٰ نتیش کمار کا بیان' نائب وزیراعلیٰ کو آگے بڑھائیں گے ' نے انتخاب کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں اور بیان بازیوں کو مزید تقویت بخشی، انتخاب مکامہ اور گوپال گنج میں ہونا ہے تاہم ضلع گیا میں سیاسی پارا چڑھ گیا ہے، جہاں دونوں اتحاد کے کارکنان جیت کو یقینی بتارہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ضلع گیا سے بڑی تعداد میں مسلم کارکنان بھی مہاگٹھ بندھن کے امیدوار کی تشہیر میں جاچکے ہیں۔

واضح ہو کہ بہار کی دو سیٹوں مکامہ اور گوپال گنج میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ مکامہ سیٹ آر جے ڈی کے ایم ایل اے آنند سنگھ کی رکنیت ختم ہونے کے بعد جب کہ گوپال گنج میں بی جے پی ایم ایل اے کی موت کے بعد سیٹ خالی ہوئی تھی، دونوں سیٹوں پر آر جے ڈی نے اپنا امیدوار اتارا ہے جب کہ دونوں جگہوں پر سیدھے طور سے بی جے پی سے مہاگٹھ بندھن کا مقابلہ ہے۔ منگل کی شام انتخابی تشہیری مہم بند ہوچکی ہے جب کہ آئندہ کل یعنی تین نومبر کو یہاں ووٹنگ ہوگی۔

Last Updated : Nov 2, 2022, 1:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.