ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی وجہ سے لیچی کسان پریشان - نیشنل لیچی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وشال ناتھ

لاک ڈاؤن سے بہار کے لیچی کسانوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک کوئی ٹھیکیدار یا خریدار لیچی خریدنے کے لئے آگے نہیں آیا ہے۔ اس کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہو سکتا ہے۔

Litchi farmers of Bihar upset due to lockdown
لاک ڈاؤن کی وجہ سے لیچی کسان پریشان
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 7:34 PM IST

رواں برس ملک اور بیرون ملک میں اپنی شناخت بنا چکے بہار کے لیچی کاشت کار مایوس ہیں۔ ضلع مظفر پور سمیت شمالی بہار کے لیچی کاشتکاروں کو رواں سال بہتر پیداوار ہونے کے امکان ہے لیکن اب تک لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرونی تاجروں کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہیں۔ اچھی پیداوار کے باوجود کاشتکاروں کے نقصان کا خدشہ ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے لیچی کسان پریشان

تاہم ، حکومت اور لیچی ریسرچ سنٹر کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔ لیچی کے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ پیداوار کے باوجود اس سال بھی نقصان کا امکان ہے۔ ادھر حالیہ دنوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے بھی ان کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

No contractor or buyer has come forward to buy lychees
کوئی ٹھیکیدار یا خریدار لیچی خریدنے کے لئے آگے نہیں آیا ہے

بہار لیچی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری، بھلےناتھ جھا کا کہنا ہے کہ "اس سال اب تک کوئی ٹھیکیدار یا خریدار لیچی خریدنے کے لئے آگے نہیں آیا ہے۔" عام طور پر وہ مارچ کے آخری ہفتے میں آتے ہیں یا وہ کٹائی شروع ہونے سے پہلے اپریل کے پہلے ہفتے تک یہاں پہنچ جاتے ہیں۔ بھولے ناتھ جھا کا کہنا ہے کہ سرکاری عہدیدار ہمیں مارکیٹ کی دستیابی اور لیچی کی آمد و رفت کی یقین دہانی کروا رہے ہیں لیکن وہ اس میں کتنے کامیاب ہیں، یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

lichi
لیچی

اس سال بھی تاجر اور کسان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ لیچی کے پھل مکمل ہونے میں ابھی کافی وقت ہے۔ نیشنل لیچی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وشال ناتھ کا کہنا ہے کہ مرکز لیچی کی مارکیٹنگ ، پیکنگ اور نقل و حمل کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ حکومت کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں لیچی کی فروخت سے متعلق وسائل کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.