گوپال گنج: بہار میں گوپال گنج ضلع کے کچائے کوٹ تھانہ علاقہ سے پولیس نے جمعہ کو کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔English liquor recovered in Gopalganj
پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کمار نے یہاں بتایاکہ جلال پور گاﺅں کے نزدیک نیشنل ہائیوے نمبر 27 پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ اس دوران ایک پک اپ وین کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران پک اپ وین سے 3808 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ اس سلسلے میں دو شراب اسمگلروں کو گرفتار کیا گیاہے۔ گرفتار اسمگلروں کی شناخت ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے کوٹوا باشندہ رامو کمار اور بیربل رام کے طور پر کی گئی ہے۔ گرفتار اسمگلروں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
یو این آئی