ETV Bharat / state

CBI Raid on Lalu Yadav: فرقہ پرست طاقتوں کے آگے لالو یادو کبھی نہیں جھکیں گے، ڈاکٹر تنویر حسن - آر جے ڈی رہنما ڈاکٹر تنویر حسن کا بی جے پی پر نشانہ

ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ بی جے پی والوں کا منشاء صاف نظر آتا ہے اور انہوں نے ایک تیر سے دو نشانہ لگانے کی کوشش کی ہے، چونکہ ذات پر مبنی مردم شماری کو لیکر تیجسوی یادو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک رائے رکھتے ہیں، اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے درمیان قربت بھی بڑھی ہے۔ Lalu Yadav, Daughter Misa Bharti Raided by CBI in 'land-For-job' Scam

ڈاکٹر تنویر حسن
ڈاکٹر تنویر حسن
author img

By

Published : May 22, 2022, 10:50 AM IST

پٹنہ: سی بی آئی کی چھاپہ ماری اس کہاوت کے مثل ہے کہ کھودا پہاڑ نکلی چوہیا، کل مرکزی حکومت کے اشارے پر انتقامی جذبہ کے تحت سی بی آئی نے جو چھاپہ ماری کی ہے وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، بی جے پی کے لوگ شاید سمجھ رہے ہیں کہ جس طرح دوسرے رہنماؤں کو سی بی آئی کا ڈر دکھا کر زبان بند کر دیتے ہیں، ویسے ہی لالو یادو اور تیجسوی یادو کی زبان بند کر دیں گے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے سو بار بھی سی بی آئی چھاپہ مارے گی تو بھی راشٹریہ جنتا دل کے لوگ اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، غریبوں، مظلوموں اور مرکزی حکومت کی ناکامی کے خلاف ہم نے کل بھی آواز اٹھائے تھے اور آگے بھی اٹھاتے رہیں گے۔ Lalu Yadav, Daughter Misa Bharti Raided by CBI in 'land-For-job' Scam۔ مذکورہ باتیں راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی نائب صدر و سابق رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر تنویر حسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی۔

ڈاکٹر تنویر حسن

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی سی بی آئی والوں نے چھاپہ ماری کی تھی مگر سوائے گوبر کے کچھ نہیں ملا، ان کا مقصد صرف ہمیں خوف و ہراساں کرنا ہے، یہ ملک کے لئے بدقسمتی ہے جو ادارے غیر جانبدار اور حکومت کی بندش سے آزاد ہوتے ہیں اقتدار میں قابض لوگ ان اداروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جو اس جمہوری ملک کی سالمیت پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اپنی مخالف پارٹی کو اسی کے ذریعہ ڈرانے کی کوشش کرتی ہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے یہ بہار کی سر زمین ہے اور لالو یادو اسی مٹی کی پیداوار ہیں جو فرقہ پرست طاقتوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔

ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ بی جے پی والوں کا منشاء صاف نظر آتا اور انہوں نے ایک تیر سے دو نشانہ لگانے کی کوشش کی ہے، چونکہ ذات پر مبنی مردم شماری کو لیکر تیجسوی یادو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک رائے رکھتے ہیں، اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے درمیان قربت بھی بڑھی ہے، یہ بات بی جے پی کو ہضم نہیں ہو رہی، لہٰذا انہوں نے لالو یادو کے یہاں چھاپہ ماری کرکے نتیش کمار کو بھی الرٹ کر دیا ہے، مگر مردم شماری کو لیکر راشٹریہ جنتا دل کا جو اسٹینڈ ہے وہ آگے بھی ایک رہے گا اور ہم مردم شماری کو لیکر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.