ETV Bharat / state

لالو دو برس سے زیرِ علاج: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے لالو پرساد یادو کو فوری جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لالو دو برس سے زیادہ کے عرصے سے زیر علاج

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 12:00 PM IST

چارہ بدعنوانی کیس میں سزا پانے والے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو جھارکھنڈ کے ہسپتال میں 2 برس سے زیادہ کے عرصے سے زیر علاج ہیں۔

ہسپتال میں سب سے طویل مدت تک زیر علاج رہنے والے وہ واحد سیاستداں ہیں جبکہ بی جے پی نے انہیں فوری جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ آر جے ڈی صدر ایک مریض کی حیثیت سے ہسپتال میں رہنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس کے جواب میں آر جے ڈی نے کہا کہ بہار انتخابات کے پیش نظر بی جے پی لالو فوبیا سے متاثر ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر امیش پرساد نے کہا کہ 'ان کی حالت ابھی مستحکم ہے کیونکہ بلڈ پریشر اور شوگر لیول دونوں قابو میں ہے۔ ہم اسے بہت برا یا بہت اچھا نہیں کہہ سکتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'جس چیز پر نظر رکھنی ہے وہ یہ ہے کہ ان کی ذیابیطس قابو میں رہے اور گردے بہتر کام کرتے رہیں۔'

دو برس سے زیادہ عرصے سے رمز ہسپتال میں ان کے قیام کے بارے میں پوچھا گیا تو ڈاکٹر پرساد نے کہا کہ 'لالو پرساد یادو کی دیکھ بھال ریاستی حکومت کو کرنا ہوگا اور ان کا فرض ہے کہ وہ ہسپتال میں قیام تک ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔'

یہ بھی پڑھیں:چراغ کی 'کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.