پٹنہ: لالو پرساد یادو کو ائیر ایمبولینس کے ذریعہ دہلی لایا گیا۔ ایمزمیں لالو پر ساد یادو کا علاج کیا جائے گا۔ معلومات کے مطابق لالو یادو کو 22 فروری تک دہلی ایمس میں علاج کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔
لالو یادو کو دہلی روانہ کرنے سے پہلے رانچی کے رمز ہسپتال میں آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ کی یٹنگ کی گئی، اس کے بعد بورڈ کے فیصلے کی بنیاد پر آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کو دہلی ایمس منتقل کردیا گیا ہے۔ لالو یادو 22 فروری تک دہلی کے ایمس میں علاج کرواسکتے ہیں۔
میڈیکل بورڈ کے آٹھ رکنی کمیٹی میں مختلف محکموں کے ایچ او ڈی کو شامل کیا گیا تھا۔ اس میں محکمہ برائے امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر ہیمنت نارائن ، نیفرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر پرگیا پنت گھوش، آرتھوپیڈک کے ڈاکٹر ایل بی مانجھی، ریڈیولاجی کے ڈاکٹر سریش ٹپو، محکمہ سرجری کے ڈاکٹر آر جی بخلہ ،محکمہ طب کے ڈاکٹر جے کے مترا اور محکمہ یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر ارشد جمال شامل تھے۔
مزید پڑھیں:
لالو یادو کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے: تیجسوی
واضح رہے کہ جمعرات کو دیر شام رمز کے پیئنگ وارڈ میں لالو یادو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ جس کے بعد لالو یادو کی علاج کر رہے ڈاکٹرز نے ان کے پھیپھڑے میں انفیکشن ہونے جانکاری دی تھی۔